Protection Awqaf Conference:
مولانا آزاد سنٹر کے زیراہتمام وقف پر سات مضامین کے مجموعہ کی اشاعت ،مقتدرعلماکی شرکت
کولکاتہ، 10ستمبر۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے زیراہتمام کولکاتہ میں منعقد تحفظ اوقاف کانفرنس میں مسلم پرسنل لاءبورڈ کے سابق جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ولی رحمانی علیہ الرحمہ کے مضامین کے مجموعہ’ وقف ایکٹ میں ترمیم کے مرحلے‘ کی رسم اجرامقتدر شخصیات کے ذریعہ عمل میں آئی،وقف کے مسئلے پر سات چشم کشا مضامین کے اس مجموعہ کو مولاناابوالکلام آزاد سنٹر، پٹنہ نے شائع کیاہے۔
Protection Awqaf Conference:
مولاناابوالکلام آزادسنٹر کے چیئرمین مولانا محمدابوطالب رحمانی نے اس مجموعہ کے وقیع ابتدائیہ میں مجموعہ کی ضرورت وافادیت اور پس منظر پرروشنی ڈالی ہے۔رسم اجراءحضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدرآل انڈیامسلم پرسنل لاءبورڈ،حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لاءبورڈ،جناب ڈاکٹر قاسم رسول الیاس ترجمان مسلم پرسنل لابورڈ،جناب مولانا انیس الرحمن قاسمی،رکن عاملہ بورڈ،نائب صدر آل انڈیاملی کونسل، ڈاکٹر احمد اشفاق کریم، رکن مسلم پرسنل لاءبورڈ،جناب ڈاکٹرظفرمحمود،چیئرمین زکوة فاونڈیشن، مولانا محمد ابوطالب رحمانی رکن مسلم پرسنل لابورڈ، چیئرمین مولانا ابوالکلام آزاد سنٹر پٹنہ وکنوینر تحفظ اوقاف کانفرنس کولکاتہ،،جناب مولانامطیع الرحمن سلفی چیئرمین امام بخاری یونی ورسیٹی، جناب ڈاکٹر خالدانور ایم ایل سی، مولانا انواراللہ فلک رکن مسلم پرسنل لاءبورڈ،جناب مولانا ڈاکٹرمحمد یاسین قاسمی رکن بورڈ، جناب مولانا صدیق اللہ چودھری رکن بورڈ، صدرجمیعة مغربی بنگال ووزیر حکومت بنگال،جناب مولانا ظفرعبدالروف رحمانی چیئرمین زہرہ فاونڈیشن بنگال وٹرسٹی ورکن شوری امارت شرعیہ پٹنہ سمیت مقتدر علماءودانشوران کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
Protection Awqaf Conference:
اس اجلاس میں کولکاتہ کے مشہور عالم دین جناب قاری فضل الرحمن، مہتمم مدرسہ عظمتیہ وامام عیدین کولکاتہ،جناب ماسٹر انواررحمانی رکن بورڈوٹرسٹی ورکن شوری امارت شرعیہ پٹنہ،جناب مولانا مفتی زاہد قاسمی اڈیشہ، جناب مولانا زعیم الدین قاسمی، مولانا معروف سلفی،جناب مولانا شمس الرحمن بالاساتھ، جناب مولانا مہدی،جناب جمشید ملا، جناب ڈاکٹر مسیح الرحمن امیر حلقہ جماعت اسلامی، جناب شاداب معصوم، سکریٹری جمیعة اہل حدیث،جناب حاجی محمود، جناب قاری شمس الدین جمیعة علمائ،جناب مولانا حیدر،جناب مولانا نیرالقمراشرفی سمیت بڑی تعداد میں نمایاں ملی و سماجی شخصیات شامل رہیں۔
چونکہ مسلم پرسنل لابورڈ نے 2013کے وقف ترمیمی ایکٹ کاپورا خاکہ اور مکمل مہم حضرت مولانا محمد ولی رحمانی علیہ الرحمہ کی نگرانی میں چلائی تھی بلکہ وہ اس مہم کے میرکارواں تھے، مولانا نے اپنے ان مضامین میں وقف ترمیمی ایکٹ کی پوری روئداد بیان کی ہے اور سمجھایاہے کہ کن کن دشوارگزارمرحلوں سے گزرناپڑاہے، اور وقف ایکٹ میں اگر وقف کی جائداد کو زیادہ مفید بنانا ہے تو کون کون سے امور وقف ایکٹ کا حصہ بنائے جاسکتے ہیں، مولانا رحمانی کے وسیع تجربہ، قانونی امور ان کی گرفت کا زمانہ قائل ہے یقینا ان کی یہ تحریریں معلومات کا خزینہ ہیں اور کام کرنے والوں کے لیے مشعل راہ ہیں، اسی افادیت کے پیش نظر جناب مولانا محمدابوطالب رحمانی نے مولانا ابوالکلام آزادسنٹر، پٹنہ سے اپنے پیرومرشدکی مفید تحریروں پر منبی مجموعہ کے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت کی اور موقع کی مناسبت سے تحفظ اوقاف کانفرنس کولکاتہ میں اس کااجراعمل میں آیاجو ان کی فکراور اپنے مرشد سے بے حد قلبی لگاوکی مثال ہے،اور اس کے لیے ان کے سبھی رفقاءخصوصا جناب مولانا ظفرعبدالروف رحمانی اور جناب ڈاکٹرخالدانورقابل مبارک باد ہیں جن کی کوششوں سے یہ قیمتی خزینہ زیورطبع سے آراستہ ہوا۔یہ کتاب حافظ محمدامتیاز رحمانی ناظم دارالاشاعت خانقاہ رحمانی نے مرتب کی ہے اور اس کی پہلی اشاعت مسلم پرسنل لاءبورڈ کے 2014کے دہلی اجلاس میں عمل میں آئی اوراسی اجلاس میں یہ کتاب تقسیم کی گئی، اسے پیس فاونڈیشن دہلی سے مفتی اعجاز ارشد قاسمی علیہ الرحمہ نے شائع کیاتھا، آج مولانا ابوالکلام آزاد سنٹر،پٹنہ کو اس قیمتی رسالہ کو دوبارہ شائع کرنے کا شرف حاصل ہوا-لوگ اس مطبوعہ کتاب کی تلاش کررہے تھے، جدید ایڈیشن سے اہل علم کو فائدہ ہوگا۔