نئی دہلی ، 16 جون (ایچ ڈی نیوز)۔
مرکزی حکومت کی طرف سے 15 پرائیویٹ حج آپریٹرز کو نااہل قرار دینے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کی درخواست پر سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ جسٹس وکرمناتھ کی سربراہی والی تعطیلاتی بنچ نے 19 جون کو درخواست کی سماعت کا حکم دیا۔
پرائیویٹ حج آپریٹرز نے آج سپریم کورٹ کی تعطیلاتی بنچ کے سامنے معاملے کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ نااہل قرار دینے کی وجہ سے اب وہ عازمین کو حج پر نہیں بھیج سکیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ بہت سے حاجیوں نے ان کے ذریعے حج پر جانے کے لیے بکنگ کروائی تھی ، لیکن اب مرکزی حکومت کی جانب سے انہیں نااہل قرار دینے کی وجہ سے وہ اس سال حج پر نہیں جا سکیں گے۔
