نئی دہلی،28ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
ورلڈ پیس ہارمنی کے چیئرمین اور معروف سیاسی رہنما حاجی محمد شکیل سیفی ان دنوں اترپردیش کے دورے پر ہیں جہاں وہ وزیراعظم نریندر مودی کے نوسال کی کامیابیوں کو عوام کے درمیان پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کئی پروگراموں میں شرکت کی جہاں ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔ سب سے پہلے وہ بجنور کے نانوتا پہنچے جہاں ان کے حامیوں نے پھولوں کا پہنا کر ان کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی جی کے 9 سال کے کارناموں کو سب کے سامنے پیش کیا۔ حاجی محمد شکیل سیفی نے گھنٹوں لوگوں کے درمیان اسٹیج پر نریندر مودی جی کی ستائش کی اور تمام مسلم نوجوانوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی جی مسلمانوں کے سب سے بڑے خیر خواہ ہیں۔یہ پروگرام نور محمد سیفی کی قیادت میں منعقد کیا گیا جس میں غریبوں کے مسیحا حاجی محمد شکیل سیفی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
حاجی محمد شکیل سیفی نے کہا کہ 2024میں نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت دوبارہ بنے گی۔اور2024میں مودی جی کو وزیراعظم بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔انہوں نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں صرف ووٹ کیلئے اقلیتوں کا استعمال کرتی ہیں لیکن ان کو ان کا حق نہیں دیتیں۔انہوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے پسماندہ مسلمانوں کو ان کا حق دلانے کا کام کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یوپی کی یوگی حکومت کی بھی خوب تعریف کی۔
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی کے تئیں لوگوں کے من میں پیار بھر دیا۔اورنوجوان نے جوش میں آکر اب کی بارپھر مودی سرکارکے نعرے لگانے شروع کردیئے، حاجی محمد شکیل سیفی کے اس پیغام سے لوگوں کے اندر مودی سرکار کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے تبھی وزیراعظم نریندر مودی کے نعرے لگانے شروع کردیے۔