نئی دہلی یکم جون(ہماری دنیا ڈیسک)پی ایم مودی کے حلقہ انتخاب وارانسی سمیت، 56 دیگر سیٹوں پر آج پولنگ ہو رہی ہے۔جہاں پر ووٹروں کی دھیمی چال ہے۔ گرمی کی شدت اور لو کے تھپیڑوں سے جہاں پولنگ پارٹیاں موت کا شکار ہوئی ہیں وہیں ووٹرز گھروں سے باہر نکلنے سے خوف میں مبتلا ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ کل مرزا پور میں گرمی کی شدت اور لو کے تھپیڑوں کی زد میں آکر انتخابی ڈیوٹی پر آیے 8ہوم گارڈ سمیت 14لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔مغربی بنگال، اتر پردیش، پنجاب اور ہماچل پردیش میں ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے، یہاں لوک سبھا انتخابات کی آخری مرحلے میں سات ریاستوں کے 57 حلقوں کے ووٹر اپنے حق کا استعمال کریں گے۔ بتادیں کہ پی ایم مودی اپنے حلقہ انتخاب وارانسی میں تیسری مدت کے لیے امیدوار ہیں۔پی ایم مودی کے حلقہ وارانسی میں پولنگ شروع ہو گئی ہے۔
2019 میں مودی نے 4 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔وہیں کانگریس نے ٹیلی ویژن چینلوں پر لوک سبھا کے ایگزٹ پول کے مباحثوں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ TRP کے لیے قیاس آرائیوں اور سلگ فیسٹ میں شامل نہیں ہونا چاہتی ہے۔ کانگریس کے ترجمان اور میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئرپرسن پون کھیرا نے کہا کہ ووٹرز نے اپنا ووٹ ڈالا ہے اور ان کا فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کا نگریس لوک سبھا ایگزٹ پول کے مباحثوں میں حصہ نہیں لے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی بحث کا مقصد عوام کو آگاہ کرنا ہونا چاہیے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ ہم 4 جون کے بعد خوشی سے بحث میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ کل مرزا پور میں گرمی کی شدت اور لو کے تھپیڑوں کی زد میں آکر انتخابی ڈیوٹی پر آیے 8ہوم گارڈ سمیت 14لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔آج بھی مرزا پور میں کم ازکم 37ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 44ڈگری سیلسیس درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔