نئی دہلی: یکم جون (ہماری دنیا/براہ راست)لوک سبھا انتخابات 2024 کا آخری یعنی ساتویں مرحلہ میں 57 سیٹوں پر، 1 بجے تک 40.1 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ۔لوک سبھا انتخابات 7ویں مرحلے کی آج 1 جون 2024 کو یعنی ساتویں اور آخری مرحلے میں، پی ایم مودی، مرکزی وزیر آر کے سنگھ، اداکارہ کنگنا رناوت، انوراگ ٹھاکر، بھوجپوری اداکار روی کشن، کاجل نشاد، بھوجپوری گلوکار پون سنگھ، ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی، وکرمادتیہ سنگھ کی قسمت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔دوپہر ایک بجے تک 40.01فیصد پولنگ ہوئی ہے۔شام 6بجے تک اور دیگر مقاماتِ پر دیر سے ہی براہ راست معلومات فراہم کی جا سکیں گی۔
