29.8 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

ماہانہ شعری نشست: اردو ہندی تو ہیں بھارت کی زبانیں دونوں،لوگ بھاشاؤں کے چکر میں بکھر جائیں گے

انجمن گلستان ادب کے زیر اہتمام محلہ افغانان میں شعری نشست کا انعقاد:

کیرانہ:4 جولائی (ایچ ڈی نیوز/پریس ریلیز)اردو زبان و ادب کی بقاء اور ترویج کے سلسلہ میں مظفر نگر کے بعد کیرانہ کے ادباء و شعراء میں ماہانہ شعری نشست کو لے کر جوش وخروش نظر آیا ،جس کے لیے انجمن گلستان ادب کے کارکنان و ممبران ،شعراء ادباء کی کوشش قابل تحسین ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب انجمن گلستان اردو ادب کی زیر اہتمام مقامی محلہ افغانان میں بی جے پی کار کن اور سماجی شخصیت محمد شرافت خان کی رہائش گاہ پر ماہانہ شعری نشست کاانعقاد کیا گیا۔نشست کا افتتاح سماجی کارکن ایوب خان نے فیتہ کاٹ کر کیا۔محفل کی صدارت بزرگ شاعر حاجی اکبر انصاری نے کی اور نظامت کے فرائض ماسٹر عتیق شاد نے انجام دیے۔ نشسث کی شمع روشن مشترکہ طور پر سلیم فاروقی، دیپک کشیپ، شباب کیرانوی، نوید احمد، فیروز خان، عاشق کیرانوی، ہاشم شیدا قصاری، حاجی شکیل احمد، نے کی۔ نشست کا آغاز قاری مدثر اور قاری مزمل نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ منتخب اشعار بطورِ ہدیہ قارئین کی نذر ہیں ۔

بغض وحسد نکلتے نہیں ہیں دوستوں

جب کہ نماز پڑھتا ہوں پانچوں ہی وقت کی

 ڈاکٹر شباب کیرانوی

جہاں اصول سیاست میں ڈھل گئے ہوں وہاں

ہر ایک بات خلاف اصول ہوتی ہے

سلیم اختر فاروقی

جو نہ دیکھا تھا کبھی ہم نے وہ منظر دیکھا

قتل انصاف کا رہبر ہوتے ہوئے دیکھا

عبداللہ صادق

اردو ہندی تو ہیں بھارت کی زبانیں دونوں

لوگ بھاشاؤں کے چکر میں بکھر جائیں گے

وصی حیدر ساقی

دیپک کشیپ ،حاجی اکبر انصاری، شکیل احمد شکیل،ہاشم شیدا،عاشق کیرانوی نے بھی اپنے مخصوص کلام سے سامعین کو نوازا۔نشست کے کنوینر نوید احمد نے تمام شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر سلیم فاروقی نے کہا کہ مذکورہ نشست میں انجمن گلستاں اردو ادب کے جملہ اراکین نے شرکت کی۔ آئندہ ماہ یکم اگست کو ماہانہ نشست کا اعلان کیا گیا

Related posts

سدھارتھ نگر کے نوجوانوں کی انوکھی پہل

Hamari Duniya

الھدی انٹرنیشنل اسکول کولکاتہ میں چار روزہ اسلامی ثقافتی پروگرام کا انعقاد

Hamari Duniya

نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر کی قیادت میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم

Hamari Duniya