9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0کا مقصدشہر کو کچرے اور کوڑا کرکٹ سے پاک بنانا ہے:وزیراعظم

PM Modi

نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔
سوچھ بھارت مشن-اربن کے آٹھ سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے لیے، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعہ کو باضابطہ طور پر’سوچھ امرت مہوتسو‘کے آغاز کا اعلان کیا، جو 17 ستمبر 2022 (سیوا دیوس ) سے شروع ہو کر ۲اکتوبر 2022 (صفائی دیوس ) تک چلے گا۔’سوچھ امرت مہوتسو‘ لوگوں میں صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اپنے اردگرد صفائی کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ترغیب دینے کی سرگرمیوں کا ایک پکھواڑا ہے۔ یہ پکھواڑا کچرے سے پاک شہر بنانے کیلئے شہریوں کے عمل اور ان کے عزم جواں پر مرکوز ہوگا۔مرکزی وزیر پوری نے مہوتسو کیلئے سرکاری لوگو ، ایک اور قدم سوچھتا کی اور(جانب ) ،جاری کیا، جو دنیا کے سب سے بڑے صفائی پروگرام میں عوامی تحریک کو تیز کرنے اور پھر سے عزم جواں کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔اس سمت میں مثبت کارروائی کے لیے نوجوانوں کی توانائی کو بروئے کار لانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وڑن کے مطابق، مرکزی وزیر نے 17 ستمبر 2022 کو شہروں کے نوجوانوں کے درمیان منعقد ہونے والے ایک بین شہر مقابلہ ’انڈین سوچھتا لیگ (آئی ایس ایل) کے آغاز کا اعلان کیا۔ آئی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کے لیے، ملک بھر سے 1850 سے زیادہ سٹی ٹیموں نے باضابطہ طور پر مقابلہ کرنے کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔
ہر شہر کی ٹیمیں ساحلوں، پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات کو کچرے سے پاک بنانے پر توجہ دینے کے ساتھ اس منفرد اقدام کا حصہ ہوں گی اور اس کی بنیاد پر ٹیمیں لیگ میں حصہ لیں گی۔حصہ لینے والے شہروں کی سب سے زیادہ فیصد والی ریاستیں اوڈیشہ، آسام، چھتیس گڑھ، پنجاب، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش، تریپورہ، کیرالہ، آندھرا پردیش اور جموں و کشمیر ہیں۔ممبئی ایمپیریئر ، دہلی سوچھتا پرہری اور این ڈی ایم سی واریئرز، نمّا چنئی، ادمے بنگلورو، ہیریٹیج احمد آباد اور حیدرآباد سوچھ چیمپئنز لیگ میں رجسٹرڈ میگا سٹی کی ٹیمیں ہیں۔ اس کے علاوہ 61 ملین سے زیادہ شہروں میں سے 47 اور 20 ریاستوں کے دارالحکومتیں بھی صفائی کی دوڑ میں شامل ہو رہی ہیں۔
مزید برآں،آئی ایس ایل نے اپنی نوعیت کی پہلی لیگ میں شرکت کے لیے ہندوستانی شہروں کے مختلف جماعتوں کو کامیابی کے ساتھ راغب کیا ہے۔ اس مقابلے میں مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک ملک کے مختلف جغرافیائی علاقوں کے شہر حصہ لے رہے ہیں۔ملک کے معروف سیاحتی مقامات کے علاوہ مذہبی اہمیت کے حامل شہروں کے نوجوان بھی انڈین سوچھ لیگ میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں جن میں لیہہ، کنیا کماری، کوہیما، دوارکا، کونارک، پورٹ بلیئر، رامیشورم، پونٹا صاحب، کٹرا،اجین، ناسک ، وارانسی، پہلگام جیسے شہروں نے مقابلے کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے اور اپنی ٹیم کے کپتان مقرر کیے ہیں۔اگلے قدم کے طور پر، مرکزی حکومت نے شہریوں کو 11 ستمبر 2022 سے سرکاری مائی گو پورٹل پر اپنے متعلقہ شہر کی ٹیموں میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔جو 17 ستمبر 2022 کو شام 6 بجے تک لائیو رہے گا۔ اس اقدام نے نوجوان نسل میں پہلے ہی کافی جوش اور دلچسپی پیدا کر دی ہے۔ا سٹارٹ اپ چیلنج فورم، ٹوائی کیتھون- کچرے سے کھلونے بنانا، ٹیکنالوجی نمائش، کلین سٹی ڈائیلاگ وغیرہ جیسے پکھواڑے کے دوران کئی دیگر دلچسپ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ یہ میلہ 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر اختتام پذیر ہوگا۔ سوچھ امرت مہوتسو اور انڈین سوچھتا لیگ (آئی ایس ایل) کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے، براہ کرم سوچھ بھارت مشن کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کریں۔-

Related posts

گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت حیران کن : امیر جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya

آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس اختتام پذیر: مسلمان ملک کی تعمیر وترقی اور امن و اخوت کے فروغ میں اپنا ایمانی کردار اداکریں:امام مسجد نبوی

Hamari Duniya

کیا ہے ٹائیٹینک سیاحت ؟جسے دیکھنے گئے لوگ سمندر میں لاپتہ ہوگئے ،تلاش جاری

Hamari Duniya