26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

کھانے کے میز پر مودی اور جن پنگ کی ملاقات

PM Modi- Chines President

نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ نے ایک طویل وقفے کے بعد منگل کو ایک دوسرے سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ تاہم دونوں رہنماو¿ں کے درمیان مختصر بات چیت ہوئی۔ انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے عشائیہ کے موقع پر دونوں پڑوسی ممالک کے سرکردہ رہنماوں نے ملاقات کی۔ عشائیہ کے موقع پر دونوں رہنما آمنے سامنے آئے اور مصافحہ کیا۔ مودی نے چینی صدر کی اہلیہ سے بھی مصافحہ کیا۔ وزیراعظم کے ساتھ موجود مترجم نے بات چیت کاترجمہ کیا۔

مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں جون 2020 کے فوجی تنازعے کے بعد پہلی بار مودی-شی نے براہ راست بات چیت کی۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان دو طرفہ بات چیت کا کوئی شیڈول طے نہیں تھا۔

مودی-شی نے پچھلے ڈھائی سالوں کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے برکس اور ایس سی او کی میٹنگوں میں شرکت کی ہے۔ گزشتہ ماہ، دونوں رہنماو¿ں نے سمرقند میں ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کی تھی۔ اس دوران نہ توآمنا سامنا ہوا اور نہ ہی انہوں نے مصافحہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ بالی سربراہی اجلاس کے بعد ہندوستان اگلے سال جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔شی جن پنگ سمیت G20 کے سرکردہ رہنما اگلے سال ہندوستان کا دورہ کریں گے۔بالی میں مودی اور شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی اس مختصر ملاقات کو دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعطل کو توڑنے کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

Related posts

Urdu academy Delhi: اردو اکادمی کے وائس چیئرمین اور دیگر عہدیداروں کا اعزاز

Hamari Duniya

کیش ٹرانسفر اسکیم کا نفاذ ایک لاجسٹک معجزہ ہے،آئی ایم ایف نے دوسرے ممالک سے بھی کردیا بڑا مطالبہ

Hamari Duniya

مدھیہ پردیش میں افسوسناک حادثہ،سخوئی-30اور میراج 2000جنگی جہاز گرکر تباہ

Hamari Duniya