نئی دہلی، 02 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
وزیر اعظم مودی نے اتوار کو من کی بات کی 100ویں قسط مکمل کی۔ پی ایم کے ریڈیو پروگرام نے شہریوں کے لیے وزیراعظم کے ساتھ جڑنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے، جس میں مختلف چیزوں کو اجاگر کیا گیا ہے، جن سے ملک بھر کے شہریوں نے ہندوستان کی ترقی میں جو تعاون دیا ہے اس کو بین الاقوامی اہمیت دینے کی کامیاب کوشش ہوئی۔ اتوار اس لیے خاص تھا کیونکہ شو نے 100 ایپی سوڈ مکمل کئے۔ یہ خاص موقع نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا بھر میں ہندوستان کے کئی مشنوں اور سفارت خانوں میں بھی منایا گیا۔ہندوستان کے زیادہ تر مشنوں نے من کی بات کے 100ویں ایپیسوڈ کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا اور یہ صرف کچھ ممالک میں نہیں بلکہ تمام عالمی خطوں میں تھا، چاہے وہ یورپ، ایشیا یا افریقہ ہو،یا پھر فرانس، سعودی عرب، آسیان اور امریکہ کے مشنز نے بھی اس طرح کے اجلاسوں کی میزبانی کی۔ مشنز نے سائڈ ایونٹس جیسے لائیو کوئزز کی بھی میزبانی کی۔ ہندوستانی تارکین وطن(این آر آئی) بھی پی ایم مودی کا خطاب سننے کے لیے بے تاب نظر آئے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کا خطاب براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا اور اقوام متحدہ کے ارکان نے بھی اس کا مشاہدہ کیا۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن نے ٹویٹ کیا، ایک شاندار رشتہ! اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر، نیویارک میں ٹرسٹی شپ کونسل کے خصوصی لمحات، جہاں من کی بات 100 لائیو ہوا، جس نے ہر ایک کو متاثر کیا ۔یہ من کی بات ایپی سوڈ اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ کس طرح ہندوستان کی کوششوں نے مقامی کاریگروں کو ایک عالمی پلیٹ فارم تک پہنچنے کے قابل بنایا ہے، وجے شانتی دیوی کی مثال دیتے ہوئے، جہاں ان کے لوٹس فائبر کی مصنوعات امریکہ کو برآمد کی جا رہی ہیں، جو کہ لوکل فار گلوبل کے ہندوستان کے اہداف کو پورا کرتی ہے۔