26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بالی روانہ ہوئے وزیراعظم

PM Modi - G-20 meeting

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
جی -20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج (پیر) وزیر اعظم نریندر مودی انڈونیشیا کے شہر بالی کے لیے روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سربراہی اجلاس میں وہ عالمی تشویش کے اہم مسائل پر وسیع بات چیت کریں گے، جن میں عالمی ترقی، خوراک اور توانائی کی حفاظت، ماحولیات، صحت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے احیاءجیسے موضوعات پر جی۔20 کے دیگر رہنماو¿ں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے ۔
جی 20 لیڈروں کے سربراہی اجلاس کے لیے بالی کے اپنے دورے سے قبل وزیراعظم نے روانگی بیان میں کہا کہ میں انڈونیشیا کی زیر صدارت ہونے والے 17ویں جی 20 لیڈر س کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بالی انڈونیشیا کا دورہ کروں گا۔
بالی سربراہی اجلاس کے دوران، میں جی۔20 کے دیگر رہنماو¿ں کے ساتھ عالمی تشویش کے اہم مسائل جیسے کہ عالمی ترقی، خوراک اور توانائی کی حفاظت، ماحولیات، صحت اور ڈیجیٹل تبدیلی کو زندہ کرنے کے بارے میں وسیع بات چیت کروں گا۔جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران، میں کئی دیگر شریک ممالک کے رہنماو ں سے ملاقات کروں گا اور ان کے ساتھ ہندوستان کے باہمی تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لوں گا۔ میں 15 نومبر کو بالی میں ایک استقبالیہ میں ہندوستانی برادری سے خطاب کرنے کا منتظر ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ملک اور شہریوں کے لیے وہ اہم لمحہ ہو گا جب انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو بالی چوٹی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں جی۔20 کی صدارت ہندوستان کو سونپیں گے۔ ہندوستان 1 دسمبر 2022 سے باضابطہ طور پرجی۔ 20 کی صدارت سنبھالے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اگلے سال ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں جی 20 ممبران اور دیگر مدعو لوگوں کو بھی اپنی ذاتی دعوت دوں گا۔

Related posts

کامیابی کا واحد راستہ تعلیم و تربیت ہے

ہماری صدا ٹرسٹ اور اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن دہلی زون کے اشتراک سے سمر کیمپ کا انعقاد:

Hamari Duniya

یوپی کے مدارس کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، مدرسہ ایکٹ کو غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے پر روک

Hamari Duniya

جمعیۃ علمائ ہند کا بڑا اعلان، فروری میں رام لیلا میں جمع ہوں گے لاکھوں فرزندان توحید

Hamari Duniya