22.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

بائیکاٹ گینگ کے زخموں پر وزیراعظم مودی نے پھر نمک رگڑدیا۔ اب پارلیمنٹ میں فلم پٹھان کی تعریف کی

Film Pathan

نئی دہلی،09فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
فلم ’پٹھان‘ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ فلم نے 13 دنوں میں دنیا بھر میں 865 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے فلم کی کامیابی کی تعریف کی ہے۔ ’پٹھان‘ ہندی سنیما کی تاریخ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔سری نگر کے آئی ناکس رام منشی باغ میں’پٹھان‘ کے شوز ہاوس فل ہو رہے ہیں۔ اس کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے فلم کی تعریف کی ہے۔
لوک سبھا میں پی ایم مودی نے پٹھان کی دنیا بھر میں کامیابی پر فخر سے خطاب کیا اور کہا کہ سری نگر میں کئی دہائیوں کے بعد تھیٹر ہاو¿س فل چل رہے ہیں۔ اس سے قبل مودی نے بی جے پی کارکنوں سے بھی کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اور فلموں کے بارے میں غیر ضروری تبصرے کرنے سے گریز کریں۔25 جنوری کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ کی شدید مخالفت کی جا رہی تھی ، جس پر پی ایم مودی نے اپنی پارٹی کے رہنماو¿ں سے کہا تھا کہ وہ کسی بھی فلم یا فنکار پر تبصرہ نہ کریں۔
شاہ رخ خان نے بھی فلم کی کامیابی پر شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ فلم کے لیے شائقین کی محبت کو دیکھ کر شاہ رخ نے سوشل میڈیا پر اپنی سورج کو چومنے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، ’ ’ سورج اکیلاہے… جلتا ہے… اور اندھیرے سے نکل کر پھر سے چمکتا ہے“۔ پٹھان پر سورج چمکانے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔
سلمان خان کی ’ایک تھا ٹائیگر‘ ،’ ٹائیگر زندہ ہے‘ اورریتک روشن کی’وار‘ کے بعد پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کی اسپائی یونیورس میں پٹھان چوتھی فلم۔ سال 2018 میں ’زیرو‘ کے بعد یہ شاہ رخ خان کی پہلی بڑی فلم بھی ہے۔فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پادوکون اور جان ابراہم بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ فلم میں ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا کے بھی اہم کردار ہیں۔

Related posts

مظفر نگر اسکول سانحہ پر سخت دفعات کے تحت کارروائی کی جائے : مولانا محمود اسعد مدنی

Hamari Duniya

برسبین میں شدید بارش ، وارم اپ میچ کے دلچسپ مقابلے منسوخ کردیئے گئے

Hamari Duniya

کیرانہ کی شاداں نے 11ویں کلاس ٹاپ کی

Hamari Duniya