9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس قومی خبریں

وزیراعظم کے ہاتھوں ملک میں5جی خدمات کا آغاز

PM Modi-Mukesh Ambani- 5 G Network Lunch

جیو- گلاس پہن کر پی ایم مودی نے لیا ورچیول ریئلٹی کا جائزہ، سروس اور ڈیوائس سستی قیمتوں پر دستیاب ہونے چاہئیں: آکاش امبانی
نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
انڈیا موبائل کانگریس یعنی آئی ایم سی میںآج ملک بھر میں5 جی کادھماکہ خیز آغاز ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے پرگتی میدان میں5 جی خدما ت کابٹن دبا کر آغاز کیا۔ وزیر اعظم مودی جیو ٹرو 5 جی ٹیکنالوجی کا جائزہ لینے کے لیے جیو پویلین پہنچے۔ وزیراعظم نے جیو گلاس پہن کر ورچوئل رئیلٹی کا حقیقی تجربہ کیا۔ اس دوران جیو کے چیئرمین آکاش امبانی وزیر اعظم کو جیو گلاس کے بارے میں بتاتے ہوئے نظر آئے۔ اس سے پہلے ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی نے جیو پویلین میں وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 130 کروڑ ہندوستانیوں کو ٹیلی کام انڈسٹری سے 5 جیکی شکل میں ایک شاندار تحفہ ملا ہے۔5 جی لک کے دروازے پر ایک نئے دور کی دستک ہے۔5 جی مواقع کے اننت۔ آکاش کی شروعات ہے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر اپوزیشن پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوششوں سے ہندوستان میں ڈیٹا کی قیمت بہت کم بنی ہوئی۔ یہ الگ بات ہے کہ ہم نے اس پر ہنگامہ نہیں کیا، بڑے بڑے اشتہارات نہیں دئیے۔ ہم نے اس بات پر توجہ مرکوز کی کہ کس طرح ملک کے شہریوں کی سہولت بڑھے، ’ ایز ۔ آف۔ لیونگ‘ بڑھے۔ افتتاحی اجلاس میں مکیش امبانی نے یقین دلایا کہ جلد ہی ملک 5جی کی سپر فاسٹ انٹرنیٹ خدمات سے لطف اندوز ہو سکے گا۔ دیوالی تک منتخب میٹرو شہروں میں اور 2023 کے آخر تک ملک بھر کے ہر شہر اور ہر تعلقہ میں 5G سروس شروع ہو جائے گی۔
مکیش امبانی نے اشارہ دیا کہ 5جی خدمات ہندوستان میں دنیا کے مقابلے سستی ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ ’5G‘ کا آغاز ہندوستان کی ٹیلی کام کی تاریخ میں کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ملک نے تھوڑی دیر سے شروعات کی ہو، لیکن ہم دنیا کے مقابلے اعلیٰ معیار اور زیادہ سستی 5جی سروسز متعارف کرائیں گے۔ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے انڈیا موبائل کانگریس میں صحافیوں کو بتایا کہ ڈیوائس اور سروس دونوں ہر ہندوستانی کے لیے سستی ہونی چاہیے۔
امبانی نے 5جی کو ڈیجیٹل کام دھینو بتایا۔ انہوں نے وزیر اعظم کی قیادت میں 5G کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ 5G اگلی نسل کی کنیکٹوٹی ٹیکنالوجی سے زیادہ ہے۔ یہ ایک بنیادی ٹیکنالوجی ہے جو مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز، روبوٹکس، بلاک چین اور میٹاورس جیسی دیگر ٹیکنالوجیز کی مکمل صلاحیت کو مکمل طور پر کھول دے گی۔بھارتی ایئرٹیل کے سنیل بھارتی متل نے وزیر اعظم کے سامنے ایک بہت ہی دلچسپ بات کہی۔ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی نے ٹیکنالوجی کو بہت تیز رفتاری سے آگے بڑھایا اور ہمیں یعنی باقی ٹیلی کام آپریٹرز کو اپنی رفتار میں اضافہ کرنا پڑا۔

Related posts

جماعت اسلامی کے وفد نے شہید جنہید اور ناصر کے اہل خانہ سے ملاقات کی، متاثرین کو ایک کروڑ معاوضہ دینے کا مطالبہ

Hamari Duniya

ریلائنس جیو اور جی ایس ایم اے نے قومی سطح پر’ڈیجیٹل اسکل پروگرام‘کا آغاز کیا

Hamari Duniya

جب شاہ رخ خان نے کیا ہیمنت بسو سرما کو فون

Hamari Duniya