January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

طویل انتظار کے بعدپرینکا چوپڑا فلم ریلیز کےلئے تیار

Love Again

عالمی اسٹار پریانکا چوپڑا جوناس کی رومانوی فلم’لو اگین‘ بڑی انتظارکے بعد ریلیز کیلئے تیار ہے۔ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جسے پریانکا کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ پریانکا طویل عرصے بعد سلور اسکرین پر واپسی کررہی ہیں۔ پریانکا کا شمار نہ صرف ہندوستان بلکہ ہالی ووڈ میں بھی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔ اس رومانوی کامیڈی ‘لو اگین’ میں ان کی اداکاری کا بے صبری سے انتظار ہے۔
میرا رے (پرینکا چوپڑا) اپنی منگیتر کو کھو چکی ہے اور اس نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ میرا اپنے منگیتر کے پرانے سیل فون پر اس کی یاد میں رومانوی پیغامات بھیجتی ہے۔ وہ اس بات سے بے خبر ہے کہ یہ نمبر روب برنز (سیم ہیوگن) کو دیا گیا ہے۔روب ایک صحافی ہے۔ میرا کے پیغامات سے متائثر ہو کر، اس نے میگااسٹار سیلائن ڈیون کی مدد لی، جو پہلی بار خود کا کردار ادا کر رہی ہے۔ سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ انڈیا 12 مئی 2023 کو فلم ’لو اگین‘ ریلیز کر رہا ہے۔

Related posts

انڈین یونین مسلم لیگ کے ایم پی نے حکومت کو دیا انتباہ، کہا سی اے اے کے ذریعہ آگ سے مت کھیلیں

Hamari Duniya

ترکیہ کا بڑا فیصلہ،اردن اور بحرین کے بعد اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلایا

Hamari Duniya

یوپی میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے غیر ملکی کمپنیوں میں مقابلہ

Hamari Duniya