شمالی دہلی:15جون(ایچ ڈی نیوز)آج شمالی دہلی کے پولیس اسٹیشن باڑہ ہندو راؤ میں علاقہ کے معززین اور سماجی شخصیات کی امن کمیٹی کا انعقاد S.H.O وشمبر دیال مینا کی صدارت میں ہوا ۔میٹنگ میں عیدالاضحی کے تہوار کو لے کر تمام مذاہب اور تمام معاشروں سے تعلق رکھنے والے امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ تمام ممبران نے اپنی اپنی تجاویز دیں اور اجلاس میں اس بات پر زیادہ زور دیا گیا کہ کھلے میں قربانی نہ کی جائے، کھلے میں گندگی نہ پھینکی جائے اور آئمہ مساجد کے ان تمام باتوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں کہ قربانی کرتے وقت ایسی ویڈیوز نہ بنائی جائیں اور اس طرح کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کیا جائے۔جس ماحول خراب نہ ہو اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سبھی امن کمیٹی کے ممبران نے عہد لیا کہ ہم سب علاقے میں برادرانہ امن کو برقرار رکھنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔ میٹنگ میں صدر نعیم احمد پیر جی، عامر نظیر احمد، سیّد شاہد راحت ،عمران انصاری عامر خان، امرجیت کور جی ، راجی ورما، سریش ڈھوڈوال، نے شرکت کی
