دہلی کے لوگ شیلا دکشت کی بہترین حکومت اور دس سال مرکز کی بی جے پی اور 11سال عام آدمی پارٹی کی بدعنوانی وبدانتظامی پر مبنی حکومت کا موزانہ کریں اورکانگریس کو ووٹ دیں: پون کھیڑا
نئی دہلی، 17 جنوری(محمد خان)۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے میڈیا اور پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پون کھیڑا نے دہلی پردیش کانگریس کے دفتر راجیو بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں دہلی کے عوام نے 10 سال پہلے شیلا دکشت والی حکومت کی دہلی اور11سالوں کے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے بدانتظامی، بدعنوانی والی دہلی کا موازنہ کرتے ہوئے دہلی کے مستقل کا فیصلہ کریں کیونکہ خوابوں کے شہر دہلی میں اپنے خواب پورے کرنے الگ الگ ریاستوں سے لوگ اپنے مستقل کو بہتر بنانے آتے ہیں۔ شفافیت ، گڈ گورننس، دہلی کی ترقی، ان کے حقوق اور مستقبل کی تشکیل کے لیے دہلی کے لوگ 5 فروری کو کانگریس کو ووٹ دے کر دہلی میںنئے تجربے کرنے کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔
پون کھیڑا نے کہا کہ کانگریس نے ایک وقف کیو آر کوڈ شروع کیا ہے، جسے اسکین کرکے دہلی کے لوگ ویب سائٹ پر جاسکیں گے اور کانگریس کی پانچ ضمانتوں کے لیے متعلقہ فارم میں اپنے نام درج کراسکیں گے۔پریس کانفرنس میں کوآرڈینیٹر مسٹر ابھے دوبے، محترمہ اسماءتسلیم، رشمی سنگھ میگلانی مسٹر پون کھیڑا کے ساتھ موجود تھیں۔
شری پون کھیڑا نے کہا کہ پچھلے 11 سالوں میں اروند کیجریوال اور بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ ہم دہلی کی ہر بیماری کی دوا فراہم کریں گے، لیکن انہوں نے شراب گھوٹالہ، شیش محل اور راج محل جیسی بدعنوانی کی اور اگر باہر نکل کر سڑکیں، پارکنگ، نشہ، سیکورٹی، صحت، آلودگی،گندگی کو دیکھیں تو دونوں نے راجدھانی کو کھنڈر بنادیا ہے۔ 2013-2014 میں عوام کو دھوکہ دے کر اقتدار میں آنے والے نریندر مودی اور اروند کیجریوال نے عوام کے لیے کچھ کرنے کے بجائے نوراکشتی کا کھیل کھیل کر دہلی کو فٹ بال بنا دیا ہے جسے دہلی کے عوام مزید برداشت نہیں کریں گے۔شری پون کھیڑا نے کہا کہ دہلی کے لوگ اب شیلا دکشت جی کے 15 سالہ دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں جس میں کانگریس نے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا تھا، جو کانگریس پارٹی نے ووٹ لینے سے پہلے کیا تھا۔ کیونکہ کانگریس ایک حساس پارٹی ہے، عوام کے بھروسے کے ساتھ دھوکہ نہیں کرتی۔ کانگریس دہلی کی ہر ضرورت کو پورا کرے گی۔ کانگریس پارٹی دہلی کے عوام سے جو گارنٹیوں کے شکل میں وعدے کئے ہیں انہیں پورا کرے گی، کیونکہ ہم نے کرناٹک، تلنگانہ، ہماچل پردیش میں اور جھارکھنڈ میں اتحادی حکومتوں نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے۔شری پون کھیڑا نے کہا کہ پیاری دیدی اسکیم کے تحت کانگریس ہر خاتون کو 2500 روپے ماہانہ دے گی، کانگریس دہلی کی ماوں اور بہنوں کے خاندانوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کچھ کم کرے گی۔ جیون رکشا یوجنا کے تحت دہلی کے ہر شہری کو صحت بیمہ کے تحت 25 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کیا جائے گا اور کانگریس کی حکومت بننے کے بعد پڑھے لکھے نوجوانوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لا کر یووا اڑان یوجنا کے تحت، بے روزگاروں کو دہلی کی کمپنیوں اور صنعتی یونٹوں میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور دیگر علاقوں میں پہلی ملازمت حاصل کرنے کے بعد انہیں ایک سال کے لیے اپرنٹس شپ کے تحت 8500 روپے دیے جائیں گے۔ تعلیم یافتہ نوجوان اپنی کارکردگی کا تجربہ کرنے کے لیے کمپنیوں میں کام کریں گے، لیکن 8500 روپے دہلی کانگریس حکومت برداشت کرے گی۔
شری پون کھیڑا نے کہا کہ مہنگائی سے آزادی کی ضمانت کے طور پر دہلی کے لوگوں کو 500 روپے فی ایل پی جی سلنڈر دیا جائے گا اور ہر ماہ انہیں راشن کٹ دی جائے گی جس میں 5 کلو چاول، 2 کلو چینی، 1 لیٹر خوردنی تیل، 6 کلو دال اور 250 روپے میں گاﺅں کی چائے ملے گی اور بجلی صارفین کو راحت دیتے ہوئے کانگریس پارٹی 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کی بھی ضمانت دے گی۔ 300 یونٹس کی رعایت میں مکمل شفافیت لانے کے لیے کھاتوں میں براہ راست فائدہ منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اروند کیجریوال کی طرح دہلی کے لوگوں کو دھوکہ نہیں دیں گے۔
