9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News

’پٹھان‘ کے ٹریلرپر نریندر مودی نے بجائی تالی،ویڈیو وائرل

نئی دہلی،25 جنوری (ایچ ڈی نیوز)۔

شاہ رخ خان اور دیپیکاپاد وکون کی اداکاری والی فلم ‘پٹھان’  ایک لمبے عرصے سے بحث میں ہے ۔آج تمام تنازعات کے درمیان پٹھان سنیما گھروں میں ریلیز ہو کر طوفان مچا رہی ہے ۔مداح اسے شاہ رخ خان کی واپسی قرار دے رہے ہیں ۔ملک بھر میں سنیما گھروں میں مداحوں میں زبر دست جوش و خروش نظر آ رہا ہے اس درمیان ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے آفس میں پٹھان کا ٹریلر دیکھنے کے بعد تالی بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

وزیر اعظم کو اس  ویڈیو ‘پٹھان’ کے ایکشن سے بھرپور مناظر پر تالیاں بجاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کو اب تک 52 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، اور اسے 100 بار ری ٹویٹ بھی کیا جا چکا ہے۔

25 سیکنڈ کی اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن بھی ہے، “پی ایم مودی نے آج اپنے دفتر میں ‘پٹھان’ کا ٹریلر دیکھا…” یہ ویڈیو 18 جنوری کو پوسٹ کیا گیا تھا، جب ‘پٹھان’ کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا۔حالانکہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگ فوراً سمجھ گئے کہ یہ ویڈیو فرضی اور فیک ہے   اور بہت سے لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ ایسی ‘گمراہ کن’ چیزوں کو روکنا چاہیے، تاہم کچھ نے ویڈیو کی بہترین ایڈیٹنگ کی تعریف بھی کی۔یہ ویڈیو دراصل 2019 کی ہے، جب وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دفتر میں ہندوستان کے چندر یان مشن  ‘چندریان 2’ کو دیکھا تھا۔ جب اسرو کے سربراہ نے دیگر سائنسدانوں کے ساتھ اپنے دفتر میں راکٹ کے کامیاب  لینڈنگ  پر جشن منانا شروع کیا تو انہوں نے  بھی تالیاں بجائیں۔

Related posts

جمعیة علماءہند کے کارکنا ن ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کریں : مولانا محمود اسعد مدنی

Hamari Duniya

پھر اڑنے والی ہے مودی حکومت نیند،کسان تنظیموں نے کیا دہلی کا رخ،راکیش ٹکیت کوپولس نے حراست میںلے لیا

Hamari Duniya

بوہرہ برادری کے مذہبی رہنما بنے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے چانسلر  

Hamari Duniya