20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

’پٹھان‘ کی سنیماہالوں میں طوفانی دستک،مداحوں میں زبر دست جوش

کولکاتہ، 25 جنوری ( ایچ ڈی نیوز)۔

اداکار شاہ رخ خان کی متنازعہ فلم پٹھان تمام مخالفت اور تنازعہ کے درمیان آج بدھ کو ریلیز ہو گئی۔اس فلم کو لے کر آج مداحوں میں زبر دست جوش و خروش دیکھنے کو ملا ، جہاں ایک طرف اس فلم کی مخالفت میں کچھ لوگ نظر آئے ہیں شاہ رخ خان کے مداح ملک بھر میں جوش میں نظر آئے،ملک بھر کے سنیما گھروں میں مداح فرسٹ ڈے فرسٹ شو دیکھنے کے لئے زبر دست بھیڑ رہی۔ شاہ رخ کے مداح پہلے ہی دن اسے دیکھنے کے لیے دارالحکومت کولکاتہ کی سڑکوں پر جمع ہوئے ۔ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہوں نے سڑک کے بیچوں بیچ کیک کاٹا۔

کولکاتہ کے مختلف سنیما ہالوں کے ارد گرد سینکڑوں افراد کو میٹاڈور کار میں اپنی گنجائش سے زیادہ سوار ہوتے دیکھا گیا۔ اسی وقت اونچی آواز میں ڈی جے جاتے ہوئے سینما ہال کی طرف بڑھے  ۔ ایسے لوگوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ شہر کا ٹریفک نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔

ڈھول بجاتے ہوئے انہوں نے سینما ہال کی طرف مارچ کیا اور سڑک کے بیچوں بیچ ٹریفک بلاک کرکے کیک کاٹا۔ یہ منظر خاص طور پر راس بہاری سے لے کر جنوبی کولکاتہ میں ہزارہ تک نظر آیا۔ یہاں “بسوشری” سنیما ہال کے سامنے، صبح 7 بجے سے شاہ رخ کے مداحوں کی بھیڑ جمع ہے۔ پہلا شو صبح 10:00 بجے شروع ہوا۔ یہاں لوگ ”پرائیڈ آف ہندوستان شاہ رخ خان“ کے نعرے لگاتے بھی نظر آئے۔ فلم کی پری بکنگ ختم ہوچکی ہے اور کسی بھی سنیما ہال میں آن لائن بکنگ کے لیے کوئی سیٹ باقی نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلم پٹھان کے کچھ مناظر کو لے کر تنازعہ ہوا تھا۔ فلم پر ہندو مذہب کو بدنام کرنے اور ہندوو ں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا جس کی وجہ سے فلم کے بائیکاٹ کا رجحان تھا۔

 

Related posts

سوشل میڈیا پربھی وزیراعلیٰ یوگی نے گاڑے کامیابی کے جھنڈے،راہل گاندھی کو پیچھے چھوڑ ا

Hamari Duniya

راہل گاندھی کو سزا سنانے والے جج کے پرموشن پر روک، سپریم کورٹ میں عرضی

Hamari Duniya

چراغ پاسوان نے کرکٹر ایشان کشن سے ملاقات کرمبارکباد دی

Hamari Duniya