9.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کی اپیل کی بدولت مہاراشٹر کے پسماندہ مسلمانوں سے این ڈی اے بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کئے

پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کی اپیل کی بدولت مہاراشٹر کے پسماندہ مسلمانوں سے این ڈی اے بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کئے

مہاراشٹر کے چناؤ میں بی جے پی کو اقتدار میں لا نے کیلئے پسماندہ مسلمانوں نے اہم کردار ادا کیا: الحاج محمد عرفان احمد
نئی دہلی، 24نومبر:مہاراشٹر میں ایک بار پھر عظیم اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے جس میں این ڈی اے بی جے پی، شیوسینا ایکناتھ گروپ اور این سی پی کے اجیت پوار دھڑے شامل ہیں، جس پر راشٹر وادی سماجی وفلاحی تنظیم پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے ذمہ داران نے بی جے پی کے تمام لیڈران بالخصوص مہاراشٹر کے این ڈی اے بی جے پی کے ارکان اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کیں ہیں۔ اس سلسلے میں پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سربراہ اور چیف الحاج محمد عرفان احمد نے پریس بیان میں مہاراشٹر کی اس شاندار فتحیابی پربھارت کے وزیر اعظم عالیجناب نریندر مودی صاحب، بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا صاحب، سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور ایکناتھ شنڈے، آرپی آئی کے سربراہ اور راجیہ سبھا رکن رامداس اتھاولے، این سی پی کے سرپرست اجیت پوار اور بی جے پی ممبئی صوبے کے صدر ایڈوکیٹ آشیش شیلار سمیت دیگر بی جے پی کے ایم ایل اے کو مبارکبار دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بتادیں کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے دوران پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ نے پورے مہاراشٹر میں پسماندہ مسلمانوں سے بی جے پی کے نمائندوں کو ووٹ کر نے کی خصوصی اپیل کی تھی، صوبے کے الیکشن کے دوران سمیتی کی کور کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہو ئی تھی، جس میں پسماندہ مسلم سماج سے خاص اپیل کی گئی تھی کہ بی جے پی کو ایک بار پھر سے مہاراشٹر میں اقتدار میں لانا بیحد ضروری ہے، کیونکہ آج وزیر اعظم ہند عالیجناب نریندر مودی صاحب کی اقتدا و سرپرستی میں ملک خوب ترقی کی اونچائیوں تک پہنچ رہاہے، یہی نہیں مہاراشٹر میں بھی لگاتار ترقی یافتہ کام ہو رہے ہیں، جسکے نتیجے میں مہاراشٹر کے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں بھاجپا کو ووٹ کیا اور آج این ڈی اے بھارتیہ جنتا پارٹی مہاراشٹر میں حکومت بنائیگی۔
حکومت ہند کے تحت قائم سینٹر ل وقف کونسل اور آل انڈیا حج کمیٹی کے سابق رُکن کے علاوہ ریلوے بورڈ (پی اے سی) کے ممبر رہے، ساتھ ہی راجدھانی کے اوکھلا حلقہ سے ایم ایل اے کا چناؤ لڑنے والے الحاج محمد عرفان احمد صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے’میڈیاکے نمائندوں‘ سے گفتگو میں کہا کہ مہاراشٹر کی جیت کا سہرا عالیجناب نریندر مودی صاحب کو ہی جاتا ہے، کیو نکہ آج مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں بے تحاشہ ترقی ہو رہی ہے اور ہر طبقہ و ہرکمیو نٹی کے لوگوں کو سرکاری اسکیموں سے فائدہ بھی مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر حاصل ہے کہ ہماری تنظیم کی اپیل کا بہت زیادہ اثر ہوا، پسماندہ مسلمانوں نے بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کئے، جو کہ اپنے آپ میں بڑی بات ہے۔ وہیں پسماندہ مسلم سماج اتھان کے مہاراشٹر کے انچارج اور بھا جپا میں مختلف عہدوں پر رہنے والے حاجی حیدر اعظم صاحب، سنگھ کے قومی صدر احسان عباسی صاحب اور سمیتی کے ترجمان رازق فرشی والا قریشی صاحب نے بھی اخبارنویسوں سے گفت و شنید میں تمام بی جے پی اور اسے وابستہ تمام کا میاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے، بالخصوص باندرہ (مغرب، ممبئی) سے ہر دلعزیز بی جے پی سے جیت حاصل کرنے والے آشیش شیلار ایڈوکیٹ کو خصوصی طور پر نیک خواہشات پیش کیں۔

Related posts

اپوزیشن اتحاد کیلئے خوشخبری، یہ بڑی پارٹی بنگلورو کی میٹنگ میں کرے گی شرکت

Hamari Duniya

Congress Monthly Meeting بابر پور ضلع کانگریس کی ”ماہانہ میٹنگ“ میں دہلی اسمبلی الیکشن کی تیاریوں پر غور وخوص

Hamari Duniya

نفرت پر مبنی ٹی وی نشریات کے خلاف این بی ڈی ایس اے کی کارروائی، مولانا محموداسعد مدنی کا خیر مقدم

Hamari Duniya