تل ابیب،08اپریل(ہ س)۔
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ایک دوسرے پر ایک کے بعد ایک حملے ہورہے ہیں۔اسرائیل کے تل ابیب اور ویسٹ بینک والے حصے میں فلسطین نے حملے کئے ہیں، ان حملوں میں کل تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ کئی لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں۔ جانکاری کے مطابق تل ابیب میں بھیڑ بھاڑ والے علاقہ میں ایک کار گھس گئی، اس میں ایک شخص کی موت ہوگئی، وہیں ویسٹ بینک میں ایک کار پر فائرنگ ہوئی ہے، اس دو اسرائیلی بہنوں کی موت ہوگئی ۔
اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فائرنگ اور رن اوور کی کارروائی میں ایک شخص ہلاک اور متعد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس کارروائی کو “دہشت گردانہ حملہ” قرار دیا اور کہا کہ ایک کار تل ابیب کورنیش میں متعدد راہگیروں پر چڑھ گئی۔ اس کارروائی میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔
اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ کار الٹنے سے پہلے سمندر کے کنارے ایک پارک کے قریب لوگوں کے ایک گروپ سے ٹکرائی۔پولیس نے مزید کہا کہ انہوں نے کار کے ڈرائیور کو گولی مار دی، جس پر پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے چوری شدہ کار حملے میں استعمال کی۔ اس کا تعلق مغربی کنارے سے ہے۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان پہلے ہی سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز وادی اردن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم سے کم تین یہودی آباد کار خواتین ہلاک ہو گئی تھیں۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ اور لبنان میں حماس کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔رات کے وقت اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حماس کی 3 تنصیبات اور غزہ کی پٹی میں تحریک کے 10 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جب کہ فلسطینی عسکریت پسندوں نے نصف شب سے اسرائیل پر 40 سے زائد راکٹ داغے۔
اسرائیلی فوج کے پریس آفس کے ترجمان نے کہا کہ فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لیے تقریباً 50 ٹن گولہ بارود استعمال کیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ رات کے وقت غزہ سے اسرائیل پر 44 میزائل داغے گئے، جن میں سے 8 کو ایئر دفاع نے فضا میں ہی تباہ کر دیا، 9 راکٹ غزہ کی حدود کے اندر ہی گرے۔ 12 نے سمندر کی طرف پرواز کی، 14 غیر آباد علاقے میں گرے اور ایک راکٹ سدیروت شہر کے قریب پھٹا۔