حیدرآباد، یکم اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل کالج آف ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب پالمور یونیورسٹی کیمپس میں سوچھتا پروگرام اج صبح 10 تا 11 بجے کے درمیان منعقد کیا گیا، جس میں پروفیسر ایل بی لکشمی کانت راٹھوڑ وائس چانسلر پالمور یونیورسٹی نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی اور اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے سوچھتا مشن کے تحت گاندھی جینتی سے ایک دن قبل کیمپس میں کلین اور گرین تحریک چلائی گئی اور تمام اساتذہ اور طلباء کی انہوں نے حوصلہ افزائی فرمائے اور کہا کہ ہر شخص ہر ہفتہ کم از کم دو گھنٹہ اور پورے سال میں 100 دن اپنے ماحول کو صاف کرنے کا عہد کریں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ماحول بہت ہی صاف ہے۔ لہٰذا ہم اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے اپنے خطاب میں مزید خصوصی طور پر کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ حکومت ہند کی اس مہم کے ساتھ کھڑے ہوں اور تبدیلی کی محرک قوت بنے ملک کی سب سے بڑی جامع رضاکارانہ صفائی تحریک میں لگن سے حصہ لیں اپنے خاندان اور دوستوں کو اس اہم اقدام کا حصہ بننے کی ترغیب دیں اور ماحول کو صاف ستھرا بنائے۔ اس موقع پر پروفیسر بنڈی پون کمار ڈائریکٹر ریسرچ سیل ڈاکٹر چندرا کرن پرنسپل پی جی کالج ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل کالج آف ایجوکیشن ڈاکٹر پروینا کوارڈینٹر این ایس ایس ڈاکٹر ارجن کمار مختلف شعبوں کے ہیڈس اسٹاف اور طلباء کی کثیر تعداد نے سوچھتا پروگرام کے تحت کیمپس کی صفائی پروگرام میں حصہ لیا۔
