21.1 C
Delhi
November 3, 2024
Hamari Duniya
کھیل

آیر لینڈ بمقابلہ پاک تیسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان نے سیریز 2-1 سے جیت لی:

آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستانی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی، شاہین آفریدی نے تہلکہ مچا دیا، بابر اور رضوان نے دل جیت لیے۔:

ڈبلن: شاہین آفریدی کی عمدہ بولنگ، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی مضبوط نصف سنچریوں کے بعد پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے 18 گیندیں باقی رہ کر صرف 4 وکٹیں گنوا کر میچ جیت لیا۔شاہین آفریدی نے ٹیم کی جانب سے پہلے بولنگ میں اپنا جادو دکھایا۔ آفریدی نے چار اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ عباس آفریدی نے دو جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آئرلینڈ کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے لورکن ٹکر نے سب سے زیادہ 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 41 گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے 13 چوکے اور 1 چھکا بھی لگایا۔آئرلینڈ کی جانب سے دیے گئے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کی۔ بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں بابر نے 6 چوکے اور 5 چھکے بھی لگائے۔ بابر کے ساتھ محمد رضوان نے بھی خوب ٹیلنٹ دکھایا۔پاکستان کی جانب سے رضوان نے بھی 38 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ رضوان نے اس اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے۔ اس کے علاوہ اعظم نے آخر میں 6 گیندوں پر 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ سیم ایوب نے 14 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کی جانب سے باؤلنگ میں مارک ایڈیئر نے تین جبکہ کریگ ینگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Related posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا

Hamari Duniya

ایشیا کپ میں بھارتی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو دی شکست

Hamari Duniya

ٹی 20عالمی کپ 2022کا فائنل:جانئے ملبورن کا تازہ اپ ڈیٹ

Hamari Duniya