16.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

پاکستانی سیاست میں بڑا الٹ پھیر،وزیراعظم عہدہ کے امیدوار نواز شریف دونوں حلقوں سے ہار رہے ہیں …؟

Nawaz Sharif

لاہور،09فروری: پڑوسی ملک پاکستان میں انتخابات کا عمل مکمل ہوچکا اور دھیرے دھیرے نتائج آناشروع ہوگئے ہیں۔پاکستان میں عمران خان کی پارٹی کو واضح اکثریت ملتا ہوا دکھائی دے رہا۔ وہیںپاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے دونوں حلقوں کے نتائج رات گئے جاری نہیں کیے گئے تھے۔ آخری اطلاعات تک لاہور کے حلقے این اے 130پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ٹی ا?ئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد میں سخت مقابلہ تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف لاہور کی نشست اس نشست پر اب تک کے نتائج کے مطابق پیچھے ہیں۔ این اے 130 لاہور 14 کے 376 پولنگ اسٹیشنز میں سے 66 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 19823 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور نواز شریف 14121 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ادھر حلقہ این اے 15 مانسہرہ تورغر میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان نواز شریف سے آگے تھے۔

Related posts

حجاب معاملہ کی سماعت مکمل، جلد آنے والا ہے فیصلہ

Hamari Duniya

سابق مرکزی وزیر ایم جے اکبر نے بتایا کہ ’ماڈرنیٹی‘ اصل میں کسے کہتے ہیں

Hamari Duniya

اچانک کیوں ابال مارنے لگاچچا بھتیجے کا مودی پریم،مہاراشٹر کی سیاست میں ہنگامہ

Hamari Duniya