26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے رنوں کی بارش کردی، پہلے ہی دن 4 کھلاڑیوں نے جڑ دیں سنچریاں

راولپنڈی ،(ایچ ڈی نیوز)۔

پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن انگلینڈ کے بلے بازوں نے بیماری ہونے کے باوجود رنوں کی بارش کردی۔ پہلے دن کا  کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے 75 اوور میں صرف 4 وکٹیں گنوا کر 506 رنز بنالیے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ ٹیم نے ابتدا سے ہی رنز بنانے کا جو سلسلہ شروع کیا وہ دن کی آخری گیند تک جاری رہا۔

پنڈی ٹیسٹ کے پہلے ہی روز مہمان ٹیم کے چار کھلاڑیوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔

اوپننگ بلے بازوں جیک کراؤلے اور بین ڈکیٹ نے 233 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر اپنی ٹیم کے ارادے ظاہر کیے۔ اس اسکور پر 107 رنز بنانے والے بین ڈکیٹ آؤٹ ہوئے، جنہیں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے زاہد محمود نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

اگلے ہی اوور میں 122 رنز پر کھیلے والے زیک کراؤلے کو حارث رؤف نے بولڈ کیا تو دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو کچھ راحت ملی۔

کریز کے ایک اینڈ پر موجود اولی پوپ نے جو روٹ کے ساتھ 51 رنز کی شراکت بنائی لیکن 286 کے مجموعے پر جو روٹ زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس کے بعد اولی پوپ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیری بروک کے ساتھ مل کر 176 رنز کی برق رفتار پارٹنر شپ بنائی جہاں انہوں نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔

اولی پوپ کو 462 کے مجموعے پر ڈیبیو کرنے والے محمد علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ چار وکٹیں گر جانے کے باوجود انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ہیری بروک کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی، اس دوران ہیری بروک نے اپنی سنچری مکمل کی۔

خراب روشنی کے باعث کھیل 75 اوورز میں ہی ختم کردیا گیا۔ دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنالیے تھے۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس 34 اور ہیری بروک 101 رنز کے ساتھ اگلے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔

Related posts

موربی حادثہ میں بی جے پی ایم پی کے 12 رشتہ داروں کی موت، مہلوکین کی تعداد 150 سے زائد پہنچ گئی

Hamari Duniya

مسجد حرام میں الگ الگ دروازوں سے داخل ہوں گے معتمرین اور نمازی

Hamari Duniya

اعظم خان کے خاندان کی سیاست کا خاتمہ! اعظم خان کے بعد بیٹے عبداللہ اعظم کی اسمبلی رکنیت منسوخ

Hamari Duniya