29.8 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن ، پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا

اسلام آباد،23 جنوری ۔

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے اور پورا پاکستان اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل پاور کنٹرول کے مطابق، اس وقت سسٹم مکمل طور پر بند ہے، مین لائینوں میں فالٹ کی وجہ سے پورا سسٹم بیٹھ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے، بحالی میں کئی گھنٹے لگ  سکتے ہیں۔

 پاکستان کے وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ وارسک سےگرڈ اسٹیشنز کی بحالی کا آغاز کردیا گیا ہے۔پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور پشاورسپلائی کمپنیز کےمحدود علاقوں میں گرڈ بحال کردیےگئے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ، پنجاب، صوبہ سندھ ، بلوچستان ، صوبہ خیبر پختونخوا میں بجلی  کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ جس کے بحالی میں کئی گھنٹے لگنے کے امکان ہیں

Related posts

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

Hamari Duniya

امریکی صدرجو بائیڈن ایک تقریب کے دوران اسٹیج پرہی گرگئے

Hamari Duniya

یہ دو نئے چہرے کیجریوال حکومت میں بنیں گے وزیر، وزیراعلیٰ نے ایل جی کو بھیجی فائل

Hamari Duniya