35.6 C
Delhi
May 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ٹی-20 ورلڈ کپ کیلئے میتھیو ہیڈن پاکستانی ٹیم کے مینٹور مقرر

Matthew Hayden

اسلام آباد۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا میتھیو ہیڈن کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کےلئے مینٹور مقررکیا گیا ہے۔ہیڈن 15 اکتوبر کو برسبین میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے،پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی اس سے قبل آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ میں میتھیو ہیڈن کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں۔رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلیائی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق ان کا علم پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس ضمن میں ایک مرتبہ پھر پارٹنرشپ پر میں بینک الفلاح کا بھی مشکور ہوں۔
دوسری جانب سابق آسٹریلیائی کرکٹر ہیڈن نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت پ±رجوش ہوں۔میتھیو ہیڈن کاکہنا تھا کہ میں ایشیا کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو فالو کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ اس نے سپر4مقابلے میں بھارت کو شکست دی اور اس کا فائنل میں کھیلنا طے ہے۔

Related posts

کرسٹیانو رونالڈو کے نام ایک اور اعزاز

Hamari Duniya

دہلی اسمبلی انتخابات 2025: کانگریس کا دہلی کے عوام کیلئے ’بمپر الیکشن دھماکہ آفر‘۔

Hamari Duniya

جیلوں میں بند بے قصور مسلمانوں کو انصاف دلانے والی مضبوط آواز خاموش ہوگئی

Hamari Duniya