1.1 C
New York
فروری 10, 2026
Sports کھیلTop News

ہند۔ پاک کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، پاکستان کا 15فروری کو ہندوستان کے خلاف میچ کھیلنے کا اعلان

ہند۔ پاک کرکٹ

کولمبو/لاہور، 9 فروری ۔

ٹی 20 عالمی کپ میں کرکٹ کے شائقین کو ہندوستان پاکستان کے میچ کا بے صبری سے انتظار تھا۔حالانکہ پاکستان نے ہندوستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکارکرکے کرکٹ کے مداحوں کو مایوس کردیا تھا۔ لیکن اب کرکٹ شائقین کے لئے خوشخبری کی خبر ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے سری لنکن صدر کی درخواست پروہ ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں ہندوستان کے خلاف گروپ میچ کھیلنے پر آمادہ ہوگیا۔ دونوں ٹیمیں شیڈول کے مطابق 15 فروری کو گروپ اے کا اپنا میچ کھیلیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی ٹیمیں شیڈول کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا میچ کھیلیں گی۔ 

خیال رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے ہندوستان میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں شرکت پر اپنی ٹیم کےلیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا۔ اس پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی نے بنگلادیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔

آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان گزشتہ پندرہ دن سے بات چیت جاری ہے۔ دراصل پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے حال ہی میں ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت پر سوالات اٹھائے تھے۔ جس کے بعد پاکستانی حکومت نے واضح کیا کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ تاہم بھارت کے خلاف گروپ میچ نہیں کھیلے گی۔اتوار کو آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے پی سی بی حکام سے ملاقات کی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام کی موجودگی کو بھی اہم قرار دیا گیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ بنگلہ دیش کی حمایت میں کیا گیا فیصلہ تھا۔بنگلہ دیش کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت میں میچ کھیلنے سے انکار کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا تھا اور ان کے میچوں کو شریک میزبان سری لنکا میں منتقل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بنگلہ دیش کو ہٹانے کے فیصلے کے خلاف صرف پی سی بی اور بی سی بی نے ووٹ دیا۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اس فیصلے کو دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ’ناانصافی‘ ہوئی ہے۔
ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق، پی سی بی نے بنگلہ دیش کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھارت کے میچ کے بائیکاٹ سے متعلق کسی بھی قرارداد کو جوڑا ہے۔ ان مطالبات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے لیے کوئی پابندیاں یا جرمانہ، ٹورنامنٹ کی آمدنی کا تحفظ، اور 2031 کے مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کے ساتھ شریک میزبان کی حیثیت کو برقرار رکھنا شامل ہے۔

مزید برآں، پی سی بی نے آئی سی سی کے موجودہ ریونیو ڈسٹری بیوشن ماڈل پر بحث کا مطالبہ کیا ہے، جو 2024 سے نافذ العمل ہے اور 2027 تک نافذ رہے گا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان معاملات پر ظاہری معاہدے سے پاک بھارت میچ کے انعقاد کے بارے میں امیدیں بڑھ گئی ہیں۔تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور بات چیت جاری رہنے کا امکان ہے۔دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی گروپ میچز پہلے ہی جیت چکی ہیں۔ پاکستان کا اگلا مقابلہ منگل کو امریکہ سے ہوگا جب کہ ہندوستان کا مقابلہ جمعرات کو نمیبیا سے ہوگا۔دریں اثنا، پی سی بی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ کی بحالی اور کھلاڑیوں کے درمیان مصافحہ کی روایت کو دوبارہ شروع کرنے جیسے حالات کی خبروں کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔

Related posts

انڈیگو نے ڈی جی سی اے کی سختی کے بعد گھریلو ہوائی اڈوں پر خالی کئے 717 سلاٹ

Hamari Duniya News

قومی لوک عدالت میں ریکارڈ 1,90,725 مقدمات کا نپٹارہ، 5 کروڑ سے زائد کی سیٹلمنٹ

Hamari Duniya News

گرم کپڑوں کی تقسیم: سو سائٹی فار برائٹ فیوچر کی جانب سے بزرگوں کے لیے فلاحی اقدام

Hamari Duniya News