11.1 C
Delhi
January 19, 2025
Hamari Duniya
کھیل

PAK vs IRE 2nd T20: پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف 16.5 اوورز میں 194 رنز کا تعاقب کیا۔ بابر ٹی ٹوئنٹی کے کامیاب ترین کپتان بن گئے ۔

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے:

ڈبلن: ایر لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے سیکینڈ ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی ہے۔جہاں بابر اعظم ایک بھی و کٹ نہیں بنا پائے وہیں وہ 78 میچوں میں سے 45 میچ ٹی ٹونٹی کے جیت چکے ہیں۔بابر کی یہ 78 میچوں میں 45ویں جیت تھی۔ وہ دنیا کے سب سے کامیاب ٹی ٹوئنٹی کپتان بن گئے۔آئرلینڈ نے پہلا میچ پانچ وکٹوں سے جیتا تھا۔ اب سیریز کا فیصلہ کن میچ 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے طور پر بابر کی یہ 45ویں جیت تھی۔ وہ پاکستان کے سب سے کامیاب ٹی ٹوئنٹی کپتان بن گئے ہیں۔ پاکستان نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زبردست واپسی کی اور دوسرا میچ سات وکٹوں سے جیت لیا۔ ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ لورکن ٹکر نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں پاکستان نے ہدف صرف 16.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم ناکام رہے اور اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ جبکہ محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فخر زمان نے 40 گیندوں پر 78 رنز بنائے۔ اعظم خان نے 10 گیندوں پر 30 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ آئرلینڈ نے پہلا میچ پانچ وکٹوں سے جیتا تھا۔ اب سیریز کا فیصلہ کن میچ 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان رہتے ہوئے بابر کی یہ 78 میچوں میں 45ویں جیت تھی۔ وہ دنیا کے سب سے کامیاب ٹی ٹوئنٹی کپتان بن گئے ہیں۔ ان کے دور میں پاکستان ٹیم 26 میچ ہار چکی ہے۔ سات میچوں میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ بابر نے یوگنڈا کے کپتان برائن مسابا کا ریکارڈ توڑ دیا۔ برائن کی کپتانی میں یوگنڈا نے 44 میچ جیتے۔

Related posts

فین پارکوں میں مفت دیکھ سکتے ہیں آئی پی ایل کے یچ

Hamari Duniya

سابق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق نے ہربھجن سنگھ کے اسلام قبول کرنے کے بارے میں کیا سنسنی خیز دعویٰ

Hamari Duniya

عالمی ٹسٹ چمپئن شپ فائنل: بھارتی بلے باز تاش کے پتوں کی طرح بکھرگئے

Hamari Duniya