9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

پدم شری ویریندر پربھاکر کی 8ویں برسی پرمشہور شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا

Award Program

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
بھارت کے سابق وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری کے بیٹے اور سابق وزیر سنیل شاستری نے کہا کہ موجودہ منظر نامے میں میرے محترم والد کے لازوال الفاظ جے جوان، جے کسان کے ساتھ جے انسان کا اضافہ کرنا چاہئے۔ آج انسانیت بہت ضروری ہے۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اپنے والد کے ساتھ قریبی حلقوں سے بہت سے فوجیوں اور کسانوں کی خوشی اور غم دیکھنے کا موقع ملا۔ میجر بھوپیندر سنگھ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر سنیل شاستری نے کہا کہ میں نے کئی بار محترم والد کی مہربانی دیکھی ہے۔ یہ فخر کی بات ہے کہ پدم شری وریندر پربھاکر نے میجر بھوپیندر سنگھ کی ملاقات کو اپنے کیمرے میں قید کیا۔ یہ ملک کے وزیر اعظم اور ہندوستانی فوج کے ایک سینئر افسر کے درمیان روح پرور ملاقات کی شاندار تصویر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پدم شری وریندر پربھاکر ہمیشہ میرے لیے بڑے بھائی کی طرح تھے۔

اشوک اور روی نے مجھے آج کے پروگرام کے لیے اسی حق سے بلایا جو وہ ہمیشہ مجھ سے کہتے تھے۔مسٹر سنیل شاستری چترا کلا سنگم کے زیر اہتمام منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ پدم شری ویریندر پربھاکر کی آٹھویں برسی کے موقع پر دارالحکومت دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز پدم شری وریندر پربھاکر کی تصویر پر پھول چڑھا کر اور چراغاں کرکے کیا گیا۔ خیر مقدمی تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر ہری سنگھ پال نے پدم شری پربھاکر کی پوری شخصیت اور کاموں پر روشنی ڈالی۔
چترا کلا سنگم کی جانب سے جین سماج کے رہنما مسٹر گجراج سنگھ جی گنگوال، انورت سنستھان کے صدر مسٹر سکھ راج سیٹھیا، پدم شری شیام ششی، ڈاکٹر سریش کمار، لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر پریم سنجیوانی ہسپتال کے اگروال، رام لیلا کمیٹی کے مسٹر اجے اگروال، مسٹر نتن اگروال کو مبارکباد دی گئی۔ چترا کلا سنگم کے نائب صدر مسٹر اشوک جین اور سکریٹری مسٹر روی جین نے مہمانوں کے ساتھ شال، توصیفی اور نشانی دے کر ان کا اعزاز کیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ چترا کلا سنگم کی طرف سے ہر سال 4 جنوری کو پدم شری وریندر پربھاکر جی کی برسی کے موقع پر یہ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ مشہور فوٹوگرافر اور پینٹر پدم شری وریندر پربھاکر ایک ایسی شخصیت تھے جو اپنے شعبے سے مالا مال اور ماہر تھے۔انہوں نے ہندوستان میں آزادی کے وقت سے اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے تمام کامیابیاں حاصل کیں۔ فوٹو جرنلزم جیسے تخلیقی میدان میں اپنی مہارت کی خوشبو پھیلاتے ہوئے پربھاکر جی نے کئی عظیم سیاسی شخصیات اور ہندوستان کی سیاسی تاریخ کے اہم واقعات کو اپنے کیمرے میں قید کیاتھا۔

Related posts

ٹوئٹر پر اب کامیڈی قانونی طورپر جائز ہے، ایلن مسک کا اعلان

Hamari Duniya

گیانواپی مسجد کا سروے کرنے پہنچی تھی اے ایس آئی ، پھر سپریم کورٹ کا آگیا بڑا فیصلہ

Hamari Duniya

ہمالیائی اسکور بھی بھارت کو شکست سے نہیں بچا سکا

Hamari Duniya