مظفر نگر:15مئ( ایچ ڈی نیوز) مظفرنگر میں امام مسجد حافظ محمد زاھد خان کی بیٹی عرشی خان نے جے وی پبلک اسکول میں کلاس 10 (سی بی ایس ای بورڈ) میں 92 فیصد نمبر حاصل کرکے نہ صرف اپنے والد حافظ زاہد خان بلکہ اپنے اسکول کا بھی سر فخر سے بلند کیا ہے۔واضح ہو کہ حافظ محمد زاھد خان ڈسٹرکٹ جیل کمپلیکس میں واقع مسجد کے امام ہیں عرشی خان کی اس کامیابی پر جہاں مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے وہیں گھر میں جشن کا ماحول ہے۔پولیس انتظامیہ،سیاسی اور سماجی شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔