27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بزنس قومی خبریں

کیا آپ کے فون میں دکھائی دے رہا ہے5جی سپورٹ کا نشان؟ ایسے کریں چیک،بہت آسان ہے طریقہ

5G Network

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے بعد اب باری 5جی نیٹ ورک لانچ کی ہے۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے اپنی تیاریاں تقریباً پوری کرلی ہیں۔
ایئرٹیل!اسی مہینے کے آخر تک 5جی سروس لانچ کرسکتا ہے، جب کہ جیو نے بھی جلد ہی لانچنگ کے اشارے دیئے ہیں۔ وی آئی نے ابھی لانچ ڈیٹ کی کوئی جانکاری شیئر نہیں کی ہے۔
ان سب کے درمیان ایک سوال جو سب سے ضروری ہے کہ کیا آپ کے فون میں5جی چلے گا، چونکہ زیادہ تر لوگوں کے اسمارٹ فون 5جی اسپیکٹر نیلامی سے پہلے کے ہیں۔ یعنی ان اسمارٹ فونز کی مینوفیکچرنگ کے وقت یہ یقینی نہیں تھا کہ ہندوستان میں کن بینڈز پر 5جی نیٹ ورک دستیاب ہوگا۔
یہ سب فیصلہ سپیکٹرم نیلامی کے بعد کیا گیا ہے لیکن پھر بھی لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے فون میں 5جی چلے گا یا نہیں۔ آپ بہت آسان طریقے سے معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کے فون میں 5جی چلے گا یا نہیں۔ اس کے لیے آپ کو صرف چند مراحل پر عمل کرنا ہوگا۔
سب سے پہلے آپ کو اپنے اسمارٹ فون کی سیٹنگ میں جاناہوگا، یہاں آپ کو کئی سارے آپشن نظر آرہے ہوں گے۔ آپ کو کنکشن یا پھر وائی فائی اینڈ نیٹ ورک کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔یوزرس کو یہاں سم اینڈ نیٹ ورک یا پھر کچھ فونس میں موبائل نیٹ ورک کا آپشن ملے گا، اس پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو نیٹ ورک موڈکا آپشن ملے گا۔ اگر پرفیئرڈ نیٹ ورک ٹائپ میں 5جی نظر آرہا ہے۔ تو آپ کا فون 5جی سپورٹ کرے گا۔
دوسرے طریقے بھی ہیں
اس کے علاوہ آپ 5جی نیٹ ورک پر دوسرے طریقوں سے بھی جان سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو اسمارٹ فون برانڈ کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔ یہاں آپ کو اپنے فون کا ماڈل تلاش کرنا ہوگا۔تفصیلات کی فہرست میں آپ کو 5جی بینڈ کے بارے میں معلومات ملیں گی۔ اگر آپ کا فون 5جی کو سپورٹ کرتا ہے اور وہ بینڈ بھی جو ہندوستان میں دستیاب ہوں گے ، تو آپ کو 5جیسروس ملے گی۔

Related posts

سی سی آر یو ایماور انٹگرل یونیورسٹی لکھنؤ کے درمیان تحقیقی تعاون کے لیے مفاہمت

Hamari Duniya

وزیرکے عہدہ سے ہٹتے ہی شاہنواز حسین کی مشکلیں بڑھیں، اب جائیں گے جیل!

Hamari Duniya

اداکار انوپم کھیر نے تاج محل کا دیدار کیا

Hamari Duniya