9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

جوگیشوری کے اوشیورہ سے عید میلاد النبی ؐ کا جلوس نہایت امن و امان طریقے سے نکالا گیا

Julos Mohammadi
عید میلاد النبی ؐ کا جلوس گذشتہ40 سالوں سے بڑے ہی پر امن طریقے سے نکالا جاتا ہے:اسمعٰیل مکوانا، صدر سٹیزن ینگ سوشل گروپ،ممبئی

ممبئی، 30 ستمبر ( نعیم شیخ ؍ ایچ ڈی نیوز) عروس البلاد ممبئی شہر میں عید میلاد النبی ؐ اور گنپتی وسرجن دونوں بھی تہوار ایک ساتھ ایک ہی تاریخ 28 ستمبر2023 میں آنے سے شہر کے علمائے کرام اور دیگر اعلیٰ عہدیداران و زمہداران نے ممبئی کے خلافت ہائوس میں گذشتہ دنوں اہم میٹنگ منعقد کرکے تمام لوگوں کی رضامندی سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے شہر میں تہذیبی رسم و رویات کو ملحوظ رکھتے ہوئے نیز شہر میں کسی طرح کی کوئی واردات نہ ہو اس جانب خاص دھیان دیتے ہوئے عید میلاد النبی ؐ کا جلوس 29 ستمبر بروز جمعہ کو لاء اینڈ آرڈر کے مد نظر نکالنے کا فیصلہ لیا تھا جس میں شرکائے جلوس سے بھی خصوصی درخواست کی گئی تھی کہ جلوس میں کثیر تعداد کے ساتھ شامل ہوں اور دیگر خرافات سے گریز کریں ساتھ ڈی جے بجانے اور پٹاخے وغیرہ پھوڑنے پر سختی سے پابندی عائد کردی گئی تھی ۔بہر حال ممبئی شہر کے مختلف علاقوں سے عید میلاد النبیؐ کا جلوس نہایت ہی تزک و احترام کے ساتھ نکالا گیا جن میں خلافت ہائوس سے نکلنے والا جلوس اپنی نوعیت کا تاریخی جلوس کہلاتا ہے ۔اسی طرح ممبئی شہر کے مغربی علاقہ جوگیشوری کے اوشیورہ سے ارلا بریج تک بڑی شان و شوکت کے ساتھ بعد نماز مغرب نکالا گیا مذکورہ عید میلاد النبی ؐ کاعظیم الشان جلوس ینگ سٹی زن سوشل گروپ کے بانی و صدر حاجی اسمٰعیل مکوانا کی زیر سر پرستی میں ہر سال نکالا گیا ۔

امسال بھی ’ینگ سٹی زن سوشل گروپ ‘ کی جانب سے بڑے ہی تزک و احترام کے ساتھ اوشیورہ سے ارلا بریج تک نکالاگیا ۔اس جلوس میں نعرہ ء تکبیر اللہ اکبر ،نعرہ رسالت ؐساتھ ہی سرکار کی آمد مرحبا با آواز بلند پڑھتے ہوئے جلوس آگے کی جانب بڑھتا گیا ۔جلوس میں تقریباً ہزاروں کی تعداد میں مسلمان افراد شامل ہوئے جن میں خواتین بچے بھی دکھائی دیئے۔ اس ضمن میں دوران جلوس میں قائد ملت مولانا سید محمد خالد اشرف نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے عید میلاد النبی ؐ کی خصوصیات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ آج یوم ولاد ت محمد ﷺ منا رہے ہیں آج کا دن پوری انسانیت کے لئے جشن کا دن ہے، انسانیت کے لئے ایک بہترین پیغام ہے ۔

امن و شانتی قائم کرنا ہے تو رسول اللہ ؐ کے بتائے ہو ئے طریقوں پر عمل کریں ۔اللہ کے رسول ساری انسانیت کے لئے آئے ہیں ۔انہوں نے قرآن شریف کی ایک آیت پڑھتے ہو ئے اس کا ترجمہ بتایا کہ ’’ اے لوگو تمہارے لئے رسول مقبول (ﷺ) کی عملی زندگی ایک بہترین نمونہ عمل ہے ،آپ ؐ کیسے چلتے تھے کیسے بیٹھتے تھے،آپ کیسے گفتگو کرتے تھے کیسے لوگوں سے پیش آتے تھے اور کیسے لوگوں سے معاملات کرتے تھے‘‘مذکورہ اتن تمام باتوں کو اپنی زندگی میں اتار لینگے تو اللہ ہم سب کو کامیابی اور کامرانی حاصل ہوگی۔انہوں اپنی اور جماعت کی جانب سے اور تمام مومینین کی طرف سے تمام لوگوں کو جشن عید میلاد النبی ؐ کی پر خلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سابق ممبر آف پارلیمنٹ حسین دلوائی نے کہا کہ پچھلے دس دنوں سے ممبئی شہر میں گنیش اتسو کی دھوم تھی اس کا بھی ہر جگہ بڑا جلوس نکالا گیا ہم ہر جگہ گئے ،آج یہ ہو رہا ہے کہ ہندو مسلمانوں کی کتنی ایکتا ہے اور بہت ہی اچھی طرح سے کل ہم گنیش اتسو میں گئے تھے آج یہی ہمارے غیر مسلم ساتھی ہمارے جشن عید میلاد النبی ؐ کے عظیم الشان پروگرام میں شامل ہوئے یہی ملی جلی سنسکرتی تہذیب ہے ۔ہمارے نبی ﷺ نے یہی بات تو ہمیں بتائی ہے کہ دیگر مذہب کا بھی احترام کریں ۔

اسمٰعیل مکوانا نے بھی اس موقع پر کہا کہ گذشتہ 40 سالوں سے ہم لوگ ینگ سٹی زن سوشل گروپ کی جانب سے جس کا میں صدر ہوںبلا ناغہ آقائے دو جہاں ﷺ کے مبارک دن یوم ولادت پر بڑے ہی پر امن طریقے سے عید میلاد النبی ؐ کا جلوس نکالتے آرہے ہیں اور اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس میں شامل ہو تے ہیں ۔لوگ اس میں اپنی چھوٹی بڑی گاڑیاں پیسے خرچ کرکے سجاکر لاتے ہیں ۔آج کا دن سارے جہاں کے لوگوں کے لئے خوشی کا دن ہے۔دوران جلوس راستوں پر اسٹال بھی لگائے جاتے ہیں جس میں کھانے اور پانی کا بہترین انتظامات کئے جاتے ہیں ۔12 ربیع الاول ہمارے نبی کریم ﷺ کی ولادت کا دن ہے جس کی خوشی میں جگہ جگہ جلوس نکالا جاتا ہے خوشیاں منائی جاتی ہیں ۔ایک روز بعد جلوس دو تہوار ایک ساتھ آنے کے باعث ہم سبھی آج جلوس کا اہتمام کئے ہیں ۔جلوس اوشیوارہ جوگیشوری سے گشت کرتے ہوئے ایس وی روڈ سے جوگیشوری ،اندھیری اور پھر ارلا میں پہنچ کر دعائ کے بعد اختتام پذیر ہوتا ہے۔

حاجی اشتیاق جاگیردار نائب صدر ینگ سٹی زن سوشل گروپنے بھی اس موقع پر کہا کہ یہ جلوس کی بنیاد اسمٰعل مکوانا نے آج سے 40 سال قبل اس کی بنیاد رکھے تھے یہ جلوس کا مقصد امن و شانتی کا پیغام دینا ہے آپس میں بھائی چارگی پیدا کرنا ہے مل کر ساتھ رہنے کا محبت کاسندیش دیتا ہے ۔ہمارے نبی کا پیغام یہی ہے کہ سب کو ساتھ لیکر چلو ساری کاینات کو ساتھ لیکر چلو ۔ساتھ ہی جلوس میں شامل سنجے نروپم، بلدیو کھوسہ اور مقامی میونسپل کونسلر راجو پیڈنیکر نے بھی جلوس محمدی ﷺ پر اپنے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام مسلمان بھائی بہنوں کو اس کی بہت بہت مبارک باد پیش کیں۔دوران جلوس پولیس افسران کا بھی جگہ جگہ بھاری بندوبست رہا،اس موقع پر زون 9 کے ڈی سی پی اور مقامی پولیس اسٹیشن کے سینئر پی آئی کا بھی شال اور پھولوں کی مالائیں پہنا کر استقبال کیا گیا۔مذکورہ جلوس میں علمائے کرام اہلسنت ،تمام مساجد کے ٹرسٹیان اور مولانا نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے  ہماری دنیا نیوز کے وہاٹس ایپ چینل کو فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Va5hdFC1iUxQWJdMIW2J
ہمارے یوٹیوب چینل  کو سبسکرائب کریں
https://www.youtube.com/channel/UCObE3XDV-0Htl-RDLiXwdqg
اور ہماری دنیا کے فیس بک پیج کو لائک کریں
https://www.facebook.com/newshd

Related posts

ہریانہ کے عازمین حج 10 مئ 2024 کوہوں گے روانہ

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ حج سفر پر اس بار 1355 عازمین حج ہریانہ سے روانہ ہوں گے۔:

Hamari Duniya

IICC Voice President Welcome: سرسید وچار منچ نے انڈیا اسلامک سینٹر کے نائب صدر محمد فرقان کو دیا استقبالیہ

Hamari Duniya

بد قسمت ہیں وہ لوگ جو ماہ رمضان میں بھی بخشش نہ کرا پائیں:مولانا نجم الحسن تھانوی

Hamari Duniya