22.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کیا جے ڈی یو میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے؟اوپیندر کشواہا نے اپنی ہی حکومت کے شراب بندی منصوبہ کو ناکام بتادیا

Opendra Kushwaha

پٹنہ(ایچ ڈی نیوز)۔
بہار میں شراب بندی کامیاب نہیں ہے۔ یہ بات کسی اپوزیشن پارٹی نے نہیں بلکہ جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کے صدر اوپیندر کشواہا نے خود کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوام نہیں چاہے گی تب تک شراب بندی کامیاب نہیں ہوگی۔ صرف حکومت کے کہنے سے شراب بندی کامیاب نہیں ہو سکتی ہے۔
جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کے صدر اوپیندر کشواہا نے صحافیوں کے سوالوں کا نہایت سادگی سے جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ بہار میں مکمل شراب بندی کامیاب نہیں ہے۔ حالانکہ انہوں نے اصرار کیا کہ شراب بندی سے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ عام لوگوں کواس میں اپنی حصہ داری دینی چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی گجرات میں الیکشن لڑے گی۔ اپیندر کشواہا نے اعتراف کیا کہ بہار میں جرائم ہو رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس بھی اسے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔لیکن بہار میں شراب بندی کی کامیابی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے، جسے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار مکمل طور پر کامیاب کر رہے ہیں، اوپیندر کشواہا نے یقیناً اپنی ہی پارٹی کو کٹہرے میں لا کر کھڑا کیا ہے۔ ظاہر ہے کہ ایسی صورتحال میں اپوزیشن اس معاملے سے فائدہ اٹھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہے گی۔
در اصل اوپیندر کشواہا خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منگل کی دیر رات مہوا کے سنگھاڈا گاو¿ں پہنچے تھے۔ جہاں ان کے ساتھ پارٹی کے کئی مقامی کارکن موجود تھے۔

Related posts

نوح فساد معاملہ: نوح فسادمیں ملزم بنایاگیاایک اوربے گناہ ضمانت پر رہا

Hamari Duniya

بہار میں روز گار فراہم کرنے کیلئے پرشانت کشور نے نتیش کمار کو بتائے طریقے

Hamari Duniya

وزیراعلیٰ اقلیتی قرض روزگار منصوبہ سسست روی کا شکار

Hamari Duniya