وی مرلی دھرن دو روزہ دورے پر عمان پہنچے، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت میں حصہ لیں گے وزیر مملکت برائے امور خارجہ
ہندوستان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن 3 سے 4 اکتوبر تک عمان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران، ہندوستانی وزیر خارجہ عمانی وزیر خارجہ بدر البصیدی سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے اور مشترکہ دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت میں حصہ لیں گے۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ کا یہ دورہ عمان اور ہندوستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا کام کرے گا۔ہندوستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کسی ہندوستانی وزیر کا عمان کا دوسرا دورہ ہے اور ساتھ ہی عمان اور ہندوستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے لئے مشترکہ عزم کو بڑھانے کے لئے اعلیٰ سطحی دوروں کے متواتر تبادلے کا حصہ ہے۔.
وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلیدھرن نے ٹویٹ کیا،دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے عمان کے 2 روزہ دورے پر مسقط پہنچے۔ اور عمانی قیادت سمیت متعدد سرکردہ شخصیات سے بات چیت کیلئے عہد بند ہیں۔امور خارجہ کے وزیر مملکت وی مرلیدھرن نے اومان میں مہاتما گاندھی کے پہلے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور کہا کہ مہاتما گاندھی کا جرات، سچائی اور بھائی چارے کا پیغام آج پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ یہ مجسمہ دنیا کے لیے ان کی پائیدار میراث کو محترم بنائے گا۔ وزیر مملکت نے نوتعمیر شدہ لائبریری کا بھی افتتاح کیا اور کہا کہ تاریخ و فلسفہ سے لے کر بین الاقوامی تعلقات تک کے متنوع موضوعات پر 1000 سے زائد کتابوں پر مشتمل لائبریری قارئین کے لیے وسائل سے بھرپور ہوگی۔دورے کے دوران اطلاعات کے تبادلے کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہندوستانی خبر رساں ایجنسی اے این آئی اور عمان نیوز ایجنسی کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ اس کے علاوہ، وزیر مملکت نے پینٹنگ کی ایک نمائش کا افتتاح کیا اور کہا کہ یہ نمائش ہندوستان-اومان کے سیاسی تعلقات کے شاندار سفر کوکو واضح طور پر بیان کرتی ہے۔