لاس اینجلس،10اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
کرکٹ کو 2028ءمیں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس میں شامل کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولپمکس میں کرکٹ کے ساتھ فلیگ فٹ بال، بیس بال اور سافٹ بال کو بھی اولمپکس کا حصہ بنالیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولپمکس آرگنائزنگ کمیٹی جلد کھیلوں کی شمولیت کا اعلان کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق اسکواش کو اولمپکس میں اضافی کھیل کے طور پر شامل کرنے کی تجویز ہے جبکہ کرکٹ مقابلے ٹی 20 فارمیٹ میں ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین دونوں کے کرکٹ مقابلے ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اور انٹرنیشنل اولمپک پروگرام کمیشن اتوار سے شروع ہونے والے آئی او سی کے 141ویں سیشن میں باقاعدہ اعلان کرے گی۔برطانوی میڈیاکے مطابق کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپک گیمز میں شامل کر لیا گیا ہے، اس سے پہلے 1900ئ میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں کرکٹ کھیلی جا چکی ہے، جب انگلینڈ اور فرانس نے گولڈ میڈل کے لیے ایک ہی میچ کھیلا تھا۔
لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین کا ٹی20 ٹورنامنٹ ہوگا، جو ایشیا اور برصغیر میں ممکنہ طور پر منافع بخش تجارتی مارکیٹ کھول دے گا۔ہندوستان میں موجودہ اولمپک نشریاتی حقوق انفرادی کھیلوں کے لیے فروخت کیے جاتے ہیں اور پیرس 2024ءکے لیے صرف 15اعشاریہ 6 ملین پاونڈ کی قیمت بتائی جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق اگر کرکٹ کو لاس اینجلس گیمز میں شامل کیا جائے تو یہ رقم 150 ملین پاونڈ تک بڑھ سکتی ہے۔اس کے ساتھ فلیگ فٹ بال، بیس بال اور سافٹ بال بھی 2028ئ کے لاس اینجلس اولمپکس میں شمولیت کے لیے تیار ہیں، جس کی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے تصدیق ہونا باقی ہے۔