17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
دہلی

اوکھلا کے صحافی زیادہ تعداد میں پریس کلب کے رکن بنیں تاکہ وہ مین اسٹریم میڈیا سے جڑ سکیں:گوتم لاہری

Okhala Press club

نئی دہلی، 4 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔

اوکھلا کے میڈیا اہلکاروں کو مین اسٹریم میڈیا سے جوڑنے پر زور دیتے ہوئے پریس کلب آف انڈیا کے صدر گوتم لہری نے کہاکہ اوکھلاکے صحافیوں کی ایک خاصی تعداد پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ زیادتعداد میں لوگ رکن بنیں تاکہ وہ مین اسٹریم میڈیا سے جڑ سکیں۔یہ بات انہوں نے اوکھلاپریس کلب کے یوم تاسیس کے موقع پرمنعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اکھلا پریس کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلب بہت سارے ایسے کام بھی انجام دے رہا ہے جو کہ پریس کلب آف انڈیا نہیں کرتا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف حق کے لئے لڑائی کرنا صحافیوں کا کام ہے اور ہم لوگ حکومت سے ہمیشہ لڑتے رہے ہیں اور آگے بھی لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے صحافیوں پر جاری حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ جو مسائل پیش آتے ہیں ان پر اظہار خیال کرنے کے لئے لوگ پریس کلب آتے ہیں اورہم انہیں جگہ فراہم کرتے ہیں اور دوسرے معنی میں پریس کلب دوسرا جنتر منتر بن گیا ہے۔
دہلی کے ڈپٹی میئرآل اقبال نے میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ معنی نہیں رکھتا کہ میڈیا چھوٹا ہے یا بڑا ہے بلکہ یہ معنی رکھتا ہے کہ وہ کون سے معاملے کو اٹھارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کو جمہوریت کا چھوٹا ستون بھی کہا جاتا ہے، اس لئے اسے حق کی آواز کو بلند کرتے رہنا چاہئے اور سچ کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہنا چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے ٹروفک حاڈثات سے تحفظ کے لئے ڈیوائڈرپر اسٹیکیر لگاکر اس اسٹیکر مہم کا آغاز بھی کیا۔
بہار پرواسی کے صدر آلوک وتس نے اوکھلا پریس کلب کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا سب سے اہم کا ہے اور امید اسی سے لگائی جاتی ہے جس سے امید پوری ہونے کی آس ہو۔ انہوں نے اپنے تعاون کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ان سے کوئی کام کہا جائے گا وہ اس پر کھرے اترنے کی پوری کوشش کریں گے اور یہ کام وہ ذات، مذہب، علاقہ سے اوپر اٹھ کر کریں گے۔
اوکھلا پریس کلب کے نائب صدر اور معروف صحافی سہیل انجم نے اوکھلا پریس کلب کے قیام کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ این ڈی ٹی وی کے صحافی ایم اطہر الدین عرف منے بھارتی کی سوچ کی دین ہے۔ وہ شروع سے ہی انفرادی طور پر سماجی خدمت سے منسلک ہیں اور ضرورت مندوں کی خدمت کرنا اپنا فرض عین سمجھتے ہیں۔ وہ نہ صرف صحافیوں کی مددکرتے ہیں بلکہ عام ضرورت مندوں کی بھی مدد کرتے ہیں۔ اوکھلا پریس کلب کے صدر ایم اطہر الدین عرف منے بھارتی نے تمام مہانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس کلب کے ذریعہ سماجی کے کام کے صحافیوں کے کام بھی انجام دئے جارہے ہیں اور ہم صحافیوں کی مدد بھی کی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہاکہ اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور یہاں کے مسائل کی طرف بھی توجہ دی جائے گی۔اظہار خیال کرنے والوں میں ہند گرو اکیڈمی کے نور نواز خاں،آشو خاں، این ڈی ٹی وی کے ومل موہن، ڈی ڈی نیوز اینکر شہلا نگار، نند گوپال، محترمہ تہمینہ و دیگر شامل ہیں۔
اس موقع پر راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر عبدالماجد نظامی، سیاسی تقدیر کے گروپ ایڈیٹر مستقیم خاں سمیت متعدد صحافیوں کی عزت افزائی کی گئی اور توصیفی سند کے ساتھ شال اوڑھاکر قدردانی کی گئی۔ نظامت کے فرائض اوکھلا پریس کلب کے اہم رکن ڈاکٹر مظفر حسین غزالی نے انجام دئے۔

Related posts

آل انڈیا مسلم او بی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری کاوزیر اعظم سے رنگ ناتھ مشرا کمیشن کے نفاذ کا مطالبہ

Hamari Duniya

عازمین حج کی پہلی فلائٹ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مدینہ کے لیے روانہ

"لبیک اللہم لبیک" کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ائیرپورٹ ۔:

Hamari Duniya

عوام کے لیے نافذ کیے گئے نئے فوجداری قوانین بیداری پروگرام میں سپریم کورٹ کے وکیل اسلم احمد کی شرکت

Hamari Duniya