16.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

کم جونگ ان کو سنک سوار، داغ دیں 10 میزائلیں، جنوبی کوریا خوف سے لرز اٹھا

North Korea

سیول۔ جنوبی کوریا کے ساتھ امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں پر کڑی تنقید کے بعد شمالی کوریا نے بدھ کو یکے بعد دیگرے 10 میزائلیں داغیں۔ ان میں سے ایک میزائل جنوبی کوریا کے قریب گری ہے۔ جنوبی کوریا نے میزائل داغے جانے کے بعد اپنے مشرقی جزیرے پر فضائی حملے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اس سے قبل شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکا کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا نے بدھ کی صبح مشرقی ساحلی علاقے وانسن سے میزائل داغی ہے۔
ایک میزائل جنوبی کوریا کی مشرقی سمندری سرحد سے 26 کلومیٹر جنوب میں بین الاقوامی پانیوں میں گری ہے۔ اس کے علاوہ یہ میزائل جزیرہ اولنگ کے شمال مغرب میں 167 کلومیٹر دور علاقے میں بھی گری ہے۔ اس لیے اولنگ جزیرے پر فضائی حملے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کو جواب دے گا۔ امریکہ کے ساتھ مل کر اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ میزائل حملے کے بعد چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔

Related posts

یوم آزادی کے موقع پر300سے زائد تنظیموں اور چینج میکرس کو اے،ایم ،پی نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا

Hamari Duniya

  جے شنکر نے اقوام متحدہ میں دکھایا آئینہ تو بلاول کے بگڑے بول

Hamari Duniya

جیل کے باتھ روم میں گرنے سے شدید طور پر زخمی ہوئے ستیندر جین، اسپتال میں داخل

Hamari Duniya