9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
بزنس

 این ایم اے  سی سی نے  بنایا منفردریکارڈ،  ایک سال میں 700 شو دیکھنے  پہنچے  10  لاکھ سے زائد شائقین

NMACC

ممبئی۔ یکم اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔

نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر یعنی  این ایم اے سی سی اپنی پہلی سالگرہ منا رہا ہے۔ اپنے پہلے ہی سال میں، این ایم اے سی سی نے فن کی دنیا میں کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ پچھلے 366  دنوں کے دوران، 670 فنکاروں نے  این  ایم اے سی سی میں 700 سے زیادہ شوز پرفارم  کئے۔ سامعین نے بھی ان شوز پر بے پناہ محبتیں نچھاور کیں۔ ان شوز کو دیکھنے کے لیے 10 لاکھ سے زیادہ شائقین  این  ایم اے سی سی پہنچے۔ ان شوز میں ہندوستانی تھیٹر جیسے ‘ تہذیب سے قوم’ سے لے کر ‘ دی ساؤنڈ آف میوزک’ جیسے مشہور براڈوے میوزیکل تک سب کچھ دکھایا گیا تھا۔ پہلی سالگرہ کے موقع پر، این ایم اے سی سی میں مسلسل چار دنوں تک خصوصی شوز ہوں گے۔ پہلے دن، امیت ترویدی نے ’بھارت کی لوک یاترا‘ کے عنوان سے ایک شاندار پریزنٹیشن دی۔ ان کے ساتھ پورے ہندوستان کے گلوکاروں اور موسیقاروں نے اسٹیج پر شمولیت اختیار کی۔
سالگرہ کے موقع پر، این ایم اے سی سی کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا’’گزشتہ ایک سال کے دوران، این ایم اے سی سی نے متنوع آرٹ کی روایات کے ماسٹرز کی میزبانی کی ہے۔ نوجوان ابھرتے ہوئے فنکاروں کی حمایت کی ہے۔ ہندوستان اور دنیا بھر سے بہترین کلاسیکی اور لوک موسیقی کو پیش کرتے ہوئے، یادگار ڈراموں اور رقص کی پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ ہمارے  لئے  باعث   مسرت بات  ہے کہ  این  ایم اے سی سی آرٹ، فنکاروں اور سامعین کے لیے ایک ناقابل یقین منزل کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا’’مکیش اور میں نے مل کر ایک خواب دیکھا تھا کہ ہم ایک ایسا مرکز بنائیں جو فن، ثقافت اور علم کی تثلیث کا سنگم ہو۔ جہاں موسیقی کو نیا رنگ ملتا ہے، رقص کو نیا تال ملتی ہے، فن کو نیا گھر ملتا ہے اور فنکاروں کو نیا  اُفق ملتا ہے۔ آج میں بڑی عاجزی اور اعتماد کے ساتھ کہہ  سکتی  ہوں کہ وہ خواب اب حقیقت بن چکا ہے۔

Related posts

کون سے ہیں بھارت کے ٹاپ سب سے قیمتی 5برانڈز، کتنے نمبر پر ہیں ریلائنس اورجیو

Hamari Duniya

راہل گاندھی اڈانی کو بنارہے ہیں نشانہ، گہلوت لگارہے ہیں گلے

Hamari Duniya

روپے میں ریکارڈ گراوٹ،ابھی مزید گراوٹ کا امکان، تیل کی قیمت بھی بڑھے گی

Hamari Duniya