9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مرکز میں حکومت بنانے کیلئے سرگرم ہوئے نتیش،پسماندہ ریاستوں میں اگر اسے بنایامدعاتو ہوجائیں گے ہٹ

Nitish Kumar-HD News

پٹنہ،(ایچ ڈی نیوز)۔
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جمعرات کے روز دیہی سولر اسٹریٹ لائٹ اسکیم کا آغاز کیا۔ پروگرام کے بعد وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے بات چیت کی۔ خصوصی درجہ کے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگ مسلسل خصوصی درجہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہمیشہ مہم چلاتے رہے ہیں۔ میٹنگ میں بھی ہمیشہ بولتے رہے ہیں۔ اگر اگلی بار مرکز میں حکومت بنانے کا موقع ملا تو پسماندہ ریاستوں کو خصوصی درجہ کیوں نہیں ملے گا؟ ہم صرف بہار کی بات نہیں کر رہے ہیں۔ ہم کچھ دیگر پسماندہ ریاستوں کی بھی بات کر رہے ہیں۔بیگوسرائے فائرنگ معاملے پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہاں کے پولیس افسران ہر ایک چیز پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام پہلوو¿ں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ گری راج سنگھ کے بیان پر انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جو کہتے ہیں اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ہم لوگ امن و امان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جہاں کسی نے گڑبڑ کی ہے، سب کو پتہ چل جائے گا۔ ایسے لیڈر یہاں کچھ نہ کچھ کہتے رہتے ہیں تاکہ دہلی کے لوگ ان سب پر توجہ دیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ سشیل کمار مودی کے بیان پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر وہ میرے خلاف بولیں گے تو دہلی کے لوگ انہیں جگہ دیں گے اور اگر انہیں جگہ ملے گی تو اس سے بہتر اور کیا ہوگا۔ یہ لوگ خالی پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں۔ ان لوگوں نے کچھ کام کیا ہے؟ گوا میں کانگریس ایم ایل اے کے بی جے پی میں شامل ہونے کے سوال پر وزیراعلی نے کہا کہ ا?پ سوچ لیجئے کون الگ کرتا ہے اور جو الگ ہوتے ہیں، وہ کیسے الگ ہوتا ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے ہر وارڈ میں 10 سولر اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ہر پنچایت میں عوامی مقامات پر 10 اضافی سولر اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔ ریاست کی تمام پنچایتوں میں پنچایت سرکار بھون، اسکول، آنگن واڑی سنٹر، ہیلتھ سنٹر، مذہبی مقامات وغیرہ پر سولر لائٹس لگائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر گھر نل جل منصوبہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ اس کا کام کوالٹی متاثرہ علاقوں میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے کیا ہے۔ عوامی نمائندوں سے گزارش ہے کہ وہ ہر گھر نل جل منصوبہ پر عمل آوری کا خیال رکھیں تاکہ کسی کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وارڈ ممبران اسکارٹ کی ذمہ داری لیتے ہیں اور دیکھتے رہتے ہیں۔ ہر گھر میں پکی گلی اور نالی بنائی گئی ہے، اس کی بھی دیکھ بھال کرنی ہے۔ حکومت کی طرف سے جو بھی سہولتیں دی جا رہی ہیں ان پر صحیح طریقے سے عمل کیا جائے۔ پنچایتی راج محکمہ کو پنچایتوں میں ہونے والے ہر کام پر نظر رکھنی چاہیے۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو حکومت اس کے حل میں بھرپور مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پنچایتوں میں تعمیر شدہ عمارت مل گئی جس کا نام پنچایت سرکار بھون رکھا گیا ہے۔ پنچایت سطح کے اس دفتر میں ہر طرح کی سہولتیں ہوں گی، جس سے لوگوں کو کافی سہولت ہوگی۔ اس سے عوامی نمائندوں کو بھی بڑی سہولت ہوگی۔ باقی پنچایتوں میں بھی پنچایت سرکار بھون کی تعمیر کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سال کم بارش کی وجہ سے دھان کی کاشت کم ہوئی ہے۔ ہم لوگوں نے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے بھی کیا ہے۔ ڈیزل سبسڈی 60 روپئے سے بڑھا کر 75 روپئے کر دی گئی ہے۔ اب تک 4 لاکھ 29 ہزار کسانوں کو ڈیزل سبسڈی دی جا چکی ہے۔ کسانوں کو ا?بپاشی کے لیے 16 گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ بجلی 65 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فراہم کی جا رہی ہے۔

Related posts

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی نے پورٹ بیلیر میں مجاہد آزادی مولانا علامہ فضل حق خیرآبادی کی درگاہ پر حاضری دی

Hamari Duniya

معروف ادارہ ’دی نیوکالج‘ تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں اول، این اے اے سی کی طرف سے ملا اے پلس پلس گریڈ

Hamari Duniya

آر سی بی کو لگا بڑا دھچکا، انگلینڈ کا یہ خطرناک آل راؤنڈر ہوا آئی پی ایل سے باہر

Hamari Duniya