16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
صحت صحت

ٹی بی مکت بھارت مہم کے تحت مسجد تکیہ والی میں نکشے کیمپ کا انعقاد

Nikshay camp organized in Masjid Takiya Wali under TB free India campaign

نئی دہلی، 27 دسمبر۔ ایم سی ڈی چیسٹ کلینک جھنڈے والا ن نے مسجد تکیہ والی آزاد مارکیٹ میں’ نکشے شیور‘ کا انعقاد کیا۔ سی ایم او ڈاکٹر شاہد جمال انصاری، سینئر ٹریٹمنٹ سپروائزر ندیم احمد اور علاقے کی ٹی بی ایچ وی سونیا ساہنی سمیت چیسٹ کلینک جھنڈےوالان کے ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کی ایک ٹیم نے نمایاں طور پر کیمپ میں حصہ لیا۔ کیمپ میں ٹی بی کا پتہ لگانے کے لیے نمازیوں، طلبا اور اساتذہ کی جانچ کی گئی ۔ نماز ظہر کی امامت کے بعد، امام صاحب نے طلبہ ، اساتذہ اور نمازیوں پر زور دیا کہ اگر ان میں ٹی بی کی کوئی علامت ہو تو ٹی بی کا ٹیسٹ کروائیں۔
اس کے بعد مسجد کے احاطے کے اندر چلنے والے مدرسہ میں ٹی بی سے متعلق بیداری مکالمے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں ڈاکٹر انصاری اور ایس ٹی ایس ندیم احمد نے طلبہ کو ٹی بی، اس کے پھیلاو، جانچ/اسکریننگ، علاج، احتیاطی تدابیر، ڈی بی ٹی اور نکشے پوشن یوجنا کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹی بی کے خاتمے کے عزم اور 100 دن کی ٹی بی مہم پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Nikshay camp organized in Masjid Takiya Wali under TB free India campaignقابل ذکر ہے کہ یہ وہی مدرسہ ہے جہاں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے گزشتہ سال دورہ کیا تھا اور مدرسے میں دی جارہی تعلیم کی تعریف کی تھی۔ یہ ”مدرسہ تجوید القرآن“ قدیم ترین اور سب سے بڑے مدارس میں سے ہے، جہاں 350 سے زائد طلبا قیام کرتے ہیں اور دینی اور جدید تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اس مدرسہ میں دسویں جماعت تک سی بی ایس ای کے نصاب کے مطابق جدید تعلیم دی جاتی ہے۔ یہ مکالمہ پروگرام مدرسہ کے منتظم مولانا محمود الحسن، پرنسپل محفوظ صاحب، تمام اساتذہ اور طلبہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے عالمی صحت کے رہنماوں سے 2025 تک ہندوستان میں ٹی بی کو ختم کرنے کا عہد کیا ہے جو کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے ایک قدم آگے ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے 2030 تک ہندوستان سے ٹی بی کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے عزم کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت ہند نے وزیر اعظم ٹی بی مکت بھارت مہم کا آغاز کیا ہے اور ”ٹی بی ہارے گا، دیش جیتے گا“ کا نعرہ دیا ہے۔ پی ایم او اور وزارت داخلہ نے تمام سطحوں پر عمل آوری کی نگرانی شروع کر دی ہے۔ حکومت ہند نے 7 دسمبر 2024 سے 347 اضلاع میں ملک گیر 100 روزہ ٹی بی مہم شروع کی ہے، جس میں تمام زیادہ خطرہ والی آبادیوں (کچی آبادیوں میں رہنے والے، کم غذائیت سے متاثرہ، فیکٹری/صنعتی کارکن، ذیابیطس کے مریض، تمباکو نوشی کرنے والے، 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد، ٹی بی مریضوں کے رابطہ میں آنے والے اور ایسے افراد جن کا پہلے ٹی بی علاج ہو چکا ہے) کی جانچ کی جائے گی۔
اس سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر مندروں، مساجد، مدارس، گرجا گھروں، جیلوں، بازاروں وغیرہ میں نکشے شیور، کمیونٹی بیداری پروگرام منعقد کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس کے تحت اس مشہور مدرسہ میں مذکورہ نکشے کیمپ اور ٹی بی بیداری مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔

Related posts

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ کی تشکیل نو، حکیم ارباب الدین صدر نامزد

Hamari Duniya

پدم شری ایوارڈ کے زمرے سے طب یونانی نظام کو خارج کرنے پر تشویش

Hamari Duniya

CCRUM Program: سی سی آر یو ایم نے پوش ایکٹ پر اور ینٹیشن پروگرام کاانعقاد کیا

Hamari Duniya