واشنگٹن،15فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
سابق امریکی سفیر نکی ہیلی کے صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل ہونے سے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔ وہ 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ریپبلکن پارٹی کا ٹکٹ لینے کا مقابلہ کریں گی۔جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ یہ وقت پیچھے ہٹنے کا نہیں ہے، وہ امریکہ کو مضبوط اور قابل فخر بنانا چاہتی ہیں۔اپنے ویڈیو بیان میں نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے لیے اب نئی نسل کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔نکی ہیلی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد نکی ہیلی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے والی دوسری ریپبلکن امیدوار ہیں۔جب سے چرچہ شروع ہوئی ہے کہ نکی ہیلی صدارتی الیکشن کا امیدوار بن سکتی ہیں سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پریشان ہوگئے ہیں۔ اور نکی ہیلی کی شدید تنقید اور ان کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔