بنگلور،11اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
لکھنو سپر جائنٹس نے آئی پی ایل 2023کے ایک دلچسپ مقابلے میںرائل چیلنجرز بنگلور کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔بنگلور میں ہوئے مقابلے میں آرسی بی نے لکھنو کوجیت کیلئے213رنوں کا ہدف دیا تھا۔جسے اس نے میچ کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی یہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔
لکھنو کی ایک وکٹ سے جیت کے ہیرو کریبیائی کرکٹر نکولس پورن رہے، جنہوں نے 19گیندوں پر62رنوں کی اننگ کھیلی۔اس میچ میں آر سی بی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وراٹ کوہلی نے 44 گیندوں پر 61، گلین میکسویل نے 29 گیندوں پر 59 اور کپتان فاف ڈوپلیسی نے 46 گیندوں پر ناٹ آو¿ٹ 79 رنز بنائے۔اس کے ساتھ ہی لکھنو کی جانب سے مارک ووڈ اور امیت مشرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس کے جواب میں لکھنو کی شروعات بہت خراب رہی تھی۔ ٹیم کی تین وکٹیں 23 رنز پر گر چکی تھیں۔ اس کے بعد مارکس اسٹونیس نے 30 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ لکھنو کی میچ میں واپسی کرائی۔ اس کے بعد نکولس پورن نے 19 گیندوں پر 62 رنز بنا کر اپنی جیت کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ تاہم وہ 17ویں اوور میں آو¿ٹ ہو گئے اور 19ویں اوور میں آیوش بدونی بھی وکٹ کا شکار ہو گئے۔ اس کے بعد آخری اوور میں پچھلے بلے بازوں نے لکھنو کو جیت دلائی۔ آخری گیند پر اویش خان نے سنگل بائی لیا اور یہ ہار اور جیت میں فرق ثابت ہوا۔
