14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

نیوز کلک کے دفتر اور صحافیوں کے ٹھکانوں پر ای ڈی کا چھاپہ ماری، ابھیسار شرما اور ارملیش یواے پی اے کے تحت گرفتار

Delhi Police special cell

نئی دہلی،03اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے راجدھانی دہلی اور ملحقہ این سی آر میں نیوز کلک ویب سائٹ کے صحافیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائی غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے میں یو اے پی اے کے تحت کی جا رہی ہے۔ اسپیشل سیل نے منگل کی صبح دہلی ، نوئیڈا اور غازی آباد میں بیک وقت چھاپے مارے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 30 سے زائد مقامات پر ایک ساتھ چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ اس دوران خصوصی سیل کے ذریعہ کچھ صحافیوںکو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے صحافیوں ارملیش اور ستیم تیواری کے وکیل اسپیشل سیل کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔ وہیں صحافی ابھیسار شرما کو بھی دہلی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
چھاپے کے دوران دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے لیپ ٹاپ اور موبائل فون جیسے کئی الیکٹرانک اشیاءضبط کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ہارڈ ڈسک کا ڈیٹا بھی لیا گیا ہے۔ کئی فائلیں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے اس معاملے میں یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دہلی پولیس کی اس کارروائی کے بعد صحافی ابھیسار شرما نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہلی پولیس نے ان کے گھر سے ان کا لیپ ٹاپ اور فون چھین کرلے گئی ہے۔

اسپیشل سیل کے 100 سے زیادہ پولیس اہلکار یو اے پی اے کے تحت جاری اس چھاپے میں شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران اسپیشل سیل کے ساتھ پیرا ملٹری فورس کے اہلکار بھی موجود تھے۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پیرا ملٹری فورس کے اہلکار موجود ہیں۔ چھاپہ ختم ہونے کے بعد دہلی پولیس پریس کانفرنس کر سکتی ہے۔ فی الحال تمام سینئر افسران کو چھاپے پر توجہ مرکوز کرنے کو کہا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ یو اے پی اے اور آئی پی سی کی دیگر دفعات کے تحت 17 اگست کو دہلی پولیس کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس ایف آئی آر میں دو گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے اور مجرمانہ سازش کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ دہلی پولیس نے ایک نیا کیس درج کیا ہے۔ دہلی پولیس ان پٹ کی بنیاد پر کارروائی کر رہی ہے جسے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شیئر کیا تھا۔ ای ڈی کی جانچ میں 3 سال کے اندر 38.05 کروڑ روپے کے فرضی غیر ملکی فنڈز کا انکشاف ہوا ہے۔ گوتم نولکھا اور تیستا سیتلواڑ کے ساتھیوں کے علاوہ یہ رقم کئی صحافیوں کو دی گئی۔

Related posts

۔۔۔تو اس وجہ سے عمران خان کی جان لینا چاہتا تھا حملہ آور

Hamari Duniya

اگر یہ فلم نہیں چلی تو کنگنا رناوت کنگال ہوجائے گی

Hamari Duniya

Al Falah High School Malad : الفلاح ہائی اسکول ملاڈ میں ’تعلیمی ہفتہ‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

Hamari Duniya