26.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ٹی۔ 20 عالمی کپ سپر12 کے پہلے مقابلے میں کیویوں نے کنگارؤوں کو بلی بنادیا

New Zealand World Cup match win

سڈنی ۔  ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے اوپنر ڈیون کانوے کی شاندار ناقابل شکست نصف سنچری ( 92) کی بدولت 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 200 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیائی ٹیم 17.1 اوورز میں 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

201 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیائی ٹیم شروع سے ہی میچ میں نظر نہیں آئی اور اس کے بلے باز بڑے اسکور کے دباو¿ میں بکھرتے چلے گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے صرف گلین میکسویل ہی تھوڑی جدوجہد کر سکے اور 28 رنز بنائے۔ جبکہ پیٹ کمنز نے 21 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیم ساو¿تھی اور مچل سینٹنر نے 3-3، ٹریٹ بولٹ نے 2 اور لوکی فرگوسن اور ایش سوڑھی نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ فن ایلن اور ڈینوو کانوے نے نیوزی لینڈ کو تیز شروعات فراہم کی۔ خاص طور پر ایلن الگ انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے۔ دونوں بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کو 4 اوورز میں 50 رنز تک پہنچا دیا۔

جوش ہیزل ووڈ نے ایلن کو 56 کے مجموعی اسکور پر بولڈ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ایلن نے 16 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔ اس کے بعد کپتان کین ولیمسن اور کانوے نے ٹیم کا سکور 100 رن سے آگے بڑھایا۔ ایڈم زمپا نے 13ویں اوور میں ولیمسن کو 125 کے مجموعی اسکور پر آو¿ٹ کر کے نیوزی لینڈ کو دوسرا جھٹکا دیا۔ ولیمسن نے 23 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ 152 کے مجموعی اسکور پر ہیزل ووڈ نے گلین فلپس کو پویلین بھیج کر میچ میں اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔ فلپس نے 12 رنز بنائے۔ اس کے بعد کانوے ( 92) اور نیشام ( 26) نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور ٹیم کو 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 200 رنز تک پہنچا دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 2 اور ایڈم زمپا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Related posts

منیش سسودیا سے متعلق عام آدمی پارٹی کا سنسنی خیز دعویٰ

Hamari Duniya

اکھلیش یادوکا بی جے پی پر بڑا حملہ،الیکٹورل بانڈز کے معاملے میں بی جے پی بے نقاب ہوچکی ہے

Hamari Duniya

سعودی عرب نے سلامتی کونسل کے دہرے معیارپر اٹھائے سوال

Hamari Duniya