33.1 C
Delhi
May 20, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

ترکیہ اور شام کے بعد نیوزی لینڈ میں خوفناک زلزلہ،طوفان کے قہر سے ایک تہائی آبادی متاثر

New Zealand Earthquake

ویلنگٹن،15 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
ترکی اور شام میں تباہی برپا کرنے کے بعد اب نیوزی لینڈ میں زمین ہل گئی ہے۔زلزلہ ری ایکٹر اسکیل پر پیمائش 6.0بتائی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ زلزلہ کے ایک شدید جھٹکے ویلنگٹن کے دونوں جزائر میں محسوس کیا گیا۔زلزلہ کی شروعات ایک بڑے جھٹکے کے ساتھ ہوئی جس کے بعد کم سے کم 30سیکینڈ تک ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔یوایس جی ایس کے مطابق نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق زلزلہ15فروری کو12بج کر 08منٹ پر آیا تھا، اس کا مرکز زمین کے اندر74.3کلومیٹرکی گہرائی میں تھا۔ ری ایکٹر اسکیل پر اس کی شدت6.0میگنی ٹیوڈ تھی۔
دوسری جانب سمندری طوفان گیبریل نے نیوزی لینڈ میں خوفناک حالات پیدا کر رہا ہے۔ طوفان کے بعد اب سیلاب نیوزی لینڈ کے لیے بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی آبادی کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے اور حالات معمول پر نہیں آ رہے ہیں۔سمندری طوفان گیبریل نے نیوزی لینڈ کے کئی جزائر میں تباہی مچا دی ہے۔ بڑے پیمانے پر سیلاب کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔ سمندری لہروں کی بلندی کے باعث ساحل پر افراتفری ہے۔ موسلا دھار بارش اور تیز ہوا کے باعث ہزاروں گھروں سے بجلی گل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ایئر لائنز کا آپریشن ممکن نہیں ہے اور سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ طوفان کے بعد نیوزی لینڈ کی حکومت نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔
طوفان کی وجہ سے آیا سیلاب اب ملک کے لیے ایک نئی مصیبت بن کر ابھرا ہے۔ ملک کی ایک تہائی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے اور ان کے لیے عام زندگی بھی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ طوفان اور سیلاب کی وجہ سے 1.25 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو کر سڑکوں پر آگئے ہیں۔ دراصل درخت گرنے سے کئی گھر تباہ ہو گئے ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی مکانات بہہ گئے ہیں۔
ملک بھر میں سڑکیں بند ہونے سے نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ شمالی جزیرے کے انتہائی شمال اور مشرقی ساحل پر رہنے والے اس طوفان کی زد میں ہیں۔ ہاکس بے، کورومینڈل اور نارتھ لینڈ جیسے علاقوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ حالات اس حد تک خراب ہو گئے ہیں کہ ہاکس بے کے کچھ رہائشیوں کو اپنے گھروں میں سیلاب آنے کی وجہ سے بچنے کے لیے بیڈروم کی کھڑکیوں سے تیر کر باہر آنا پڑا۔ سیلاب زدہ علاقوں کی فضائی تصاویر میں چھتوں پر پھنسے لوگ امداد کا انتظار کرتے نظر آرہے ہیں۔

Related posts

اس رہنما کی ہوئی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال، راہل گاندھی کی رکنیت بھی بحال ہونے کی امید بڑھی

Hamari Duniya

تیجسوی یادو کوپریس کانفرنس میں سی بی آئی اور ای ڈی کو نشانہ بنانا مہنگا پڑسکتا ہے

Hamari Duniya

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دو طرفہ امور پر چیک وزیر خارجہ لیپاوسکی سے ملاقات کی

Hamari Duniya