Hamari Duniya
Breaking News کھیل

مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا، ملر جنوبی افریقہ کو شکست سے نہیں بچا سکے، کیویز تیسری مرتبہ چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئے

لاہور،05مارچ:چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنالی۔ یہ نیوزی لینڈ کا مجموعی طور پر تیسرا چیمپئنز ٹرافی فائنل ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور جنوبی افریقہ کو جیت کےلئے 363 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بورڈ پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز کا ٹوٹل سجا دیا۔ کیویز کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے سنچریاں بنائیں جبکہ ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے 49، 49 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی اینگیڈی نے 3، کگیسو رباڈا نے 2 جبکہ ویان ملڈر نے ایک وکٹ لی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے محتاط بیٹنگ کی لیکن ٹیم کی جیت کی امیدوں کو برقرار رکھا، تاہم مڈل اوورز میں یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوائیں جس کے ساتھ ہی میچ نیوزی لینڈ کے حق میں چلا گیا۔ جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری جبکہ دوسری وکٹ پر کپتان باووما اور ڈوسن کے مابین 105 رنز کی مارٹنرشپ بنی، تاہم جیسے ہی 56 رنز بنانے والے باووما اور 69 رنز بنانے والے ڈوسن آو¿ٹ ہوئے تو جنوی افریقہ کی بیٹنگ لائی لڑکھڑا گئی۔
اختتامی لمحات میں ڈیوڈ ملر نے سنچری بنا کر کیوی بولرز کا مقابلہ کیا، لیکن رن ریٹ زیادہ ہوجانے اور وکٹیں گرنے کے باعث وہ اپنی ٹیم کو فتح کی لکیر عبور کروانے میں ناکام رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر نے 3، میٹ ہینری اور گلین فلپس نے دو دو جبکہ مائیکل بریس ویل اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ لی۔ نیوزی لینڈ فائنل میں ٹرافی کی جنگ کے آخری میچ میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کا مقابلہ کرے گی جو سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل تک پہنچی۔

Related posts

IPL Kavya Marin : آئی پی ایل: سن رائزرز حیدرآبادکی مالکن کاویہ مارن نے کن کھلاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا؟

Hamari Duniya

برطانوی وزیرخارجہ نے بی بی سی دفتر پر چھاپہ کا معاملہ اٹھایا تو بھڑک اٹھے وزیرخارجہ ایس جے شنکر

Hamari Duniya

سابق ویسٹ انڈیز کے کپتان نے آئی پی ایل کو کہا الوداع، ملے گی اب نئی ذمہ داری

Hamari Duniya