11.1 C
Delhi
January 19, 2025
Hamari Duniya
Uncategorized

نیا سماج نئی سوچ۔ ایک عظیم پہل

clean water

انجینئرضیاءالحق
(آئی اے ایس کوچ)
جس طرح سے دنیا ایک نئے مزاج کی طرف بڑھ رہی ہے آج کے دور میں کوئی چیز حقیقت نہیں رہی جس بھی بات پر زیادہ لوگوں کا موقف ہو وہی بات سچ مان لی جاتی ہے ۔آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے اس دور میں لوگ آٹا کم ڈیٹا زیادہ کھاتے ہیں اور اس دور کی حقیقت یہ بھی ہے کی جو قوم و ملک یا کوئی بھی سماج لوگوں کے لیے نفع بخش ہوتا ہے وہ زیادہ دیر پا ہوتاہے۔
لہٰذا یک بہتر سماج بنانے کے لیے اور سماج کے لوگوں کو کار خیرکی جانب گامزن کرنے کے لئے ضروری ہے کی سماج کا جو اہل علم اور حساس طبقہ ہے وہ لوگوں کو ہرقسم کے بھلے کاموں کا راستہ دکھائے اور لوگوں کو جوڑنے کے لئے ہر قسم کے رفاہی کام کے لئے ہمیشہ نئے قدم کو آگے بڑھائے اور ہر طرح سے لوگوں کی خدمت کرے ۔چنانچہ اسی فکر کو آگے بڑھانے کے لئے ہم نوجوانوں نے اپنے گاؤں دودھو نياں بزرگ میں جو کہ نیپال بارڈر بڑھنی سے متصل جنوب میں 2 کلو میٹر پر لب روڈ واقع ہے ۔یہاں کی روڈ کے کنارے واقع مسجد میں رمضان کے با برکت مہینہ میں یک چھوٹا سا قدم اٹھانے کی کوشش کی ہے کہ عام لوگوں و راہگیروں کے لیے روزآنہ افطار کا انتظام کیااور الحمدُللہ مسجد کی جانب سے عوام الناس کے لیے بہترین سمر سیول 500 فٹ گہرا پانی کا انتظام کیا گیا ہے نیز افطار کے تعلّق سےہر روز کوشش رہتی ہے کی ۱۰ سے ۱۵ لوگوں کو مدعو کیا جایے اور الحمدللہ لوگ آتے بھی ہیں اور فائدہ اٹھاتے ہیں اور افطار کے بعد ایک چھوٹی سی میٹنگ کی جاتی ہے کی سماج کو علم کی طرف کیسے موڑا جا سکتا ہے اور سماج پر پنپ رہی برائیوں کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے ۔یہی نہیں اسی مسجد کے باہر مسجد کی طرف سے پبلک ٹوائلٹ بھی بنایا گیا ہےتاکہ رہگئیروں کو فائدہ مل سکے۔
یہ ساری چیزیں پبلک تبھی ہو پائیں ہے جس کے لیے انجینئر ضیاءالحق آئی اے ایس کوچ ،انجینیر مسرور اعلم،مولانا مسیح الدین ،سعیدعالم (مقبول عالم پردھان رحمہ اللہ،کے بھائی)و سعید عالم (ندائے صحت دوا خانہ کے ڈائریکٹر مجیب الرحمٰن کے بھائی ) و پورے گاؤں کے کی مدد سے یہ کام ہو پایا ہے۔اُمید ہے کہ اس چھوٹے سے کام سے لوگ فائدہ اٹھائینگے اور سماج میں ایک نئی سوچ پیدا ہوگی۔ مولانا مشہود خاں نیپالی مدرسہ بورڈ کے نائب صدر نے کہا یہ ایک مستحسن قدم ہےاس قسم کے اقدامات کی ۔سخت ضرورت ہے۔ ہرہرعلاقے میں ایسا ہی کچھ ہونا چاہئے تاکہ نئی نسلوں کو ہم کچھ بتا سکیں ۔

زاھد آزاد جھنڈا نگری، بڑھنی

Related posts

ایکسس بینک کے اے ٹی ایم کا کیش باکس اور ڈسپلے ٹوٹا ملا

Hamari Duniya

مغربی افکار کو کاؤنٹر کر اسلامی فکر کو پروان چڑھایا جائے:ملک معتصم خان

Hamari Duniya

بھارتی پیرالمپکس ایتھلیٹس کو تمغے جیتنے پر ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی نیتا ایم امبانی نے مبارکباد دی

Hamari Duniya