27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
دہلی

نیوسوسیو اکنامک ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ اور آواز خواتین کے زیر اہتمام خواتین کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

Workshop

نئی دہلی(ایچ ڈی بیورو)۔
نیوسوسیو اکنامک ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ اور آواز خواتین کے زیر اہتمام اوکھلا وہار میں ایک ریسائیکل اینڈ ارن ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر محترمہ سید شہزادی ممبر قومی اقلیتی کمیشن برائے اقلیتی امور حکومت ہند اور مہمان اعزازی کے طور پر محترمہ آشا بھدوریا سابق صدر ایئر فورس وائبس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔
اس موقع پر آشا بھدوریا نے ورکشاپ میں موجود خواتین کو بتایا کہ کیسے استعمال کی ہوئی چیزوں کو ری سائیکل کرکے آمدنی کر سکتے ہیں۔انھوں نے ری سائیکل کرکے بنانا بھی سکھایا۔سید شہزادی نے کہا کہ خواتین کو خودکفیل بنانے کے لئے مرکزی سرکار بہت ساری اسکیمیں چلا رہی ہے جس سبھی خواتین کو استفادہ کرنی چاہئے ۔موجودہ سرکار خواتین کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اس لئے میری سبھی خواتین سے درخواست ہیکہ تعلیم حاصل کریں کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔رتنا شکلا آنند ڈائریکٹر آواز خواتین نے کہا کہ ہمارا مقصد سبھی کی ترقی ہے خاص کر خواتین کو اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار سے جوڑنا اور روزگار فراہم کرنا ہے جس کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہو رہے ہیں۔
محمد کیف چیئر مین این ایس ای آر ڈی نے سبھی مہمانان اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ سے ہماری مائےں اور بہنوں نے بہت کچھ سیکھا اور بھر پور استفادہ کیا۔میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ضرورت مندوں کو تعلیم کے ساتھ روزگار سے بھی جوڑوں جس کے لئے میں سیلائی وغیرہ کا مفت کورس کرا رہاہوں۔انھوں نے کہا کہ اےن اےس ای آرڈی ضرورتمند وں اور غریبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا ہے ےہاں سے اسکل کا کورس کرکے اب تک سےنکڑوں افراد روزگار حاصل کر چکے ہےں اور ےہ سلسلہ جاری ہے ۔

Related posts

جمعیۃ علمائ ہند نے ’بے قصور لوگوں کی زندگی کو جہنم بننے سے بچایا

Hamari Duniya

الحکمہ فاؤنڈیشن کا 31واں سالانہ اجلاس تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پزیر

Hamari Duniya

Delhi riots 2020 : دہلی فساد میں ماخوذ چھ مسلمان باعزت بری

Hamari Duniya