یوم انقلاب کے موقع پرماؤ وادی کیندر کرشنا نگرنگر کمیٹی کی طرف سے پروگرام کا انعقاد
کاٹھمنڈو سے زھدآزاد جھنڈانگری
یوم انقلاب کی مناسبت سے ماؤ وادی کیندر کرشنا نگرنگر کمیٹی کی طرف سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مسٹر جاوید عالم خاں صدر ماؤ وادی کیندر کرشنا نگر نے کی۔ مہمان خصوصی لمبنی پردیش ماؤ وادی کیندر کے ممبر کرشنا نگر نگر کمیٹی کے انچارج مولانا مشہود خاں نیپالی ، ماؤ وادی کیندر لمبنی پردیش کے ممبر راجیندر آچاریہ تھے۔
مولانا مشہود خاں نیپالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں ان تمام عظیم شہیدوں کو ماؤ وادی کیندر کرشنا نگر کی جانب سے تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے آزادی کی خاطر، ہماری فلاح و بہبودی کی خاطر اپنی جانوں کو قربان کردیا۔ میں ان تمام سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں، میں لاپتہ، زخمی اور معذور جنگجوؤں، کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ نیز، عوامی جنگ کی آغاز کے تاریخی دن کے موقع پر، جو نیپال کی سیاست میں خاص اہمیت کا حامل دن ہے، میں ان تمام آزادی پسند اور عزت نفس رکھنے والی نیپالی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، اور بیرون ملک مقیم بھائیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، جو اپنے خون اور پسینے سے ملک کی جمہوریت کو مستحکم کر رہے ہیں۔
بیشک عوامی جنگ کی بنیاد پر ملک میں جاگیردارانہ بادشاہت کا خاتمہ ہوا، جمہوریت کا وجود عمل میں آیاعوامی جنگ کی بنیاد میں عوامی تحریک کے امتزاج سے، مدھیسی، مسلمان، خواتین، دلت، قبائل، تھارو برادریوں، نیز مظلوم طبقات، ذاتوں، جنسوں، خطوں، اور برادریوں، سمیت ان کی شناخت ملی اور حقوق فراہم کئے گئے ہیں۔ سیاسی بیداری۔ سماجی انصاف نے ترقی کی ہے پر افسوس آج جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں، چونکہ یہ قربانی ہم نے دی تھی اس لئے ہمارے فرائض میں شامل ہے کہ ہم اپنے سپوتوں کی قربانیوں کو تحفظ فراہم کریں تو آئیے آج کے دن ہم عہد کریں کہ ہم آگے کا راستہ طے کرتے ہوئے جمہوریہ کو مضبوط بنائیں گے۔ اسی طریقے سے راجیندر آچاریہ جی نے اپنے خطاب میں آج کے دن کو قومی فخر کا دن قرار دیتے ہوئے موجودہ صورت حال میں جمہوریت کے استحکام میں مزید فعال ہونے کی درخواست کی۔
پروگرام کی صدارت کر رہے جاوید عالم خاں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ گر چہ عوامی جنگ ماؤ نواز نے کی تھی پر یہ تمام آزادی پسندوں ، تبدیلی پسندوں کے لئے ایک مشترکہ دن ہے، یہ ان سب کے لئے عظیم دن ہے جو حقوق ، آزادی، اور انصاف چاہتے ہیں۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض محمد مزمل نے انجام دیئے۔اس موقعے پر طفیل عالم خاں، معروف سماجی کارکن مولانا عبدالنورسراجی، جنگ بہادر تمانگ، جگ نرائن جیسوال، دیانند ترپاٹھی، کیسر ولی ، نوجوان لیڈر جمن خاں، حیدر خان ، محمد رئیس، گیتا برما سمیت کافی لوگوں کی موجودگی رہی۔ پروگرام ذبردست کامیاب رہا۔