14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

 نیپال میں عیدین اور عید میلاد النبی کے مواقع پر قومی تعطیلات جنتا سماج وادی پارٹی کی دین :سابق ممبراسمبلی پھول بابو

Phool Babu

 روتہٹ (نیپال)( انوارالحق قاسمی)۔

ممبران پارلیمنٹ (ماننیے )ممبران اسمبلی (ودھایک)کا الیکشن بالکل سر پر ہے۔شہر شہر،بستی بستی چناوی سرگرمیاں شباب پر ہے۔ضلع روتہٹ چھتر نمبر 4 (خ)میں بھی چناوی ماحول عروج پر ہے،ہر امیدوار کا یہی دعویٰ ہے کہ اس دفع میری جیت یقینی ہے؛مگر یہ تو وقت ہی بتائے گا کون اپنے دعویٰ میں کس قدر سچا تھا۔تا ہم یہ بات بالقین کہی جاسکتی ہے کہ چھتر نمبر 4 (خ)سے ودھایک(ممبراسمبلی) عہدہ کے امیدواروں میں سب سے بڑا چہرہ پھول بابو کا ہے اور آثار سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس الیکشن میں بھی عوام کی اکثریت ان ہی کی حمایت کرے گی۔اور انصاف کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ان کی حمایت کی جائے ،کیوں کہ ضلع روتہٹ کے چاروں چھتر کے سابق جملہ ممبران اسمبلی میں سب سے زیادہ اگر کسی نے سماجی خدمات کیا ہے تو وہ چھتر نمبر 4 (خ)کے سابق ممبراسمبلی پھول بابو نے کیاہے۔

سابق ممبراسمبلی پھول بابو نے اپنی خدمات پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:ہماری خدمات کا دائرہ ہروارڈ کو محیط ہے،چھتر نمبر 4(خ) میں کوئی ایک بھی ایساوارڈ نہیں ہے جہاں میں نے کام نہیں کیاہے۔مسلمانوں کے لیے خصوصا مساجد بنوایا اور قبرستانوں کی چار دیواری کا کام کرایا اور ہندوو¿ں کے وارڈوں میں بھی ہم نے بہت کام کرایاہے، جو عوام کے سامنے ہے۔سابق بدھایک نے یہ بھی کہا کہ عیدین اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مواقع پر قومی تعطیلات کا سلسلہ ہماری پارٹی (جنتا سماج وادی)نے کی ہے۔ جنتا سماج وادی پارٹی آپ لوگوں کے لیے اور بھی بہت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،بس اسے آپ لوگوں کا سپورٹ چاہئے۔

 واقعی پھول بابو اپنے مثالی کارناموں کی بنا سرخیوں میں ہیں، چھتر نمبر 4 میں ہر انصاف پسند کی زبان پر صرف پھول بابو ہی کا نام ہے،یہ بس ان کے کارناموں کا کرشمہ ہے۔ اگر آپ چھتر نمبر 4(خ)کو مثالی اور خوبصورت چھتر دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر پہلے کی طرح اس دفع بھی آپ اپنا ووٹ پھول بابو کو دے کر زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنائیں،تاکہ آپ کے سنہرے خوابوں کی بحسن و خوبی تکمیل ہوسکے۔یاد رہے کہ پھول بابو کا چناو نشان چھاتا چھاپ ہے،جس پر آپ مہر لگانا ہرگز نہ بھولیں!

Related posts

کیا حماس کے جنگجو تل ابیب میں داخل ہوچکے ہیں:اسرائیلی فوج خوفزدہ

Hamari Duniya

اب مشروبات کی مارکیٹ میں بھی ہوگا ریلائنس کا جلوہ، پیپسی اور کوکا کولا کو دے گا براہ راست ٹکر

Hamari Duniya

کالیجیم نظام کی مخالفت کرنے والوں پر بھڑکے چیف جسٹس، کہا یہ ملک کا سپریم کورٹ ہے

Hamari Duniya