6.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

نیپال:میچی سے مہا کالی تک فر‌زندگان توحید نے (عیدالفطرکے موقع پر )نماز دوگانہ ادا کی 

Nepal Eid

جھنڈا نگر نیپال کی عید گاہ میں مولانازبیر احمد سراجی کا خطاب
زاھدآزاد جھنڈانگری
جھنڈا نگر، 14 اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
جھنڈا نگر کی عیدگاہ میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز عید الفطر مولانازبیراحمد سراجی کی امامت میں ادا کی عزیزم مولانآ زبیر سراجی خانوادہ میاں محمد زکریا رحمہ اللہ کے داماد مولانا محمد حسین اثری رحمہ اللہ کے لائق فرزند ہیں، عزیزم جو کم گو وبرد بارشخصیت کے مالک ہیں، آپ نے پہلی بار جھنڈا نگر کی عید گاہ میں نماز کی امامت کی اور ولولہ انگیز انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ رب ذوالجلال کا بے پایاں شکر و احسان ہے جس ذات نے ہمیں آج کا یہ بابرکت دن عطاکیا ،آج کے دن ہم اپنے رب کی اس نعمت خاص کی شکرگزاری کرتے ہوئے اس عیدگاہ میں جمع ہویے ہیں جو ہم اور آپ کو ماہ رمضاں المبارک کی شکل میں ملاتھا۔ آج کے دن تمام مسلمانان اسلام عید سعید کی خوشیاں منانے کے ساتھ ماہ رمضاں المبارک میں کی گئی اپنی جملہ عبادات کی قبولیت کے لئے رب سے دعائیں کریں ۔

Nepal اللہ تبارک وتعالیٰ نے ماہ رمضاں المبارک کے روزے جس مقصد کیلئے فرض کئے ہیں اس کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھیں اور رمضان المبارک کے رخصت ہونے کے بعد ہماری معمولات زندگی ویسے ہی ہونی چاہیے جیسے ہمارے شب و روز ماہ رمضاں المبارک میں اللہ تبارک و تعالٰی کی طاعت و عبادات میں گزر رہے تھے ۔
آج کے دن ہم اپنے رب تعالی سے دعا کریں کہ مولی ہماری ہر چھوٹی بڑی عبادات کو شرف قبولیت سے نوازے اور س روئے زمین میں بسنے والے ہرکلمہ گو مسلمان بھائیوں کی حفاظت فرما ، بالخصوص ہمارے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے مدد فرما، انھیں‌امن‌وامان‌ زندگی نصیب کردے اور ان کی ہر طرح حفاظت فرما” (الھم آمین)
پورے ملک ( نیپال)میں عید الفطر کی خوشیاں جوش وخروش کے ساتھ منائی گئیں۔   میچی سے مہا کالی مشرقی نیپال سے مغربی نیپال کے مسلم آبادی والے علاقوں کی عیدگاہوں میں نماز عید ادا  کی گئی۔

Nepal نیپال میں کاٹھمنڈو کی نیپالی جامع مسجد و کشمیری دونوں مساجد اور ضلع روتہٹ جو سب سے زیادہ مسلم اکثریتی والا ضلع ہے جہاں مسلم ادارے اور افاضل علماء کرام کی اچھی تعداد ہے ۔ ضلع روتہٹ میں مسلمان سیاسی اثرو رسوخ رکھتے ہیں ۔ لچمنیا، جنگڑوا، جنگڑیا، بیریا، سروٹھا، راج پور فرہدوا وغیرہ میں مختلف  مقامات پر مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید ادا کی گئی۔ ضلع دھنوشا۔ ٹھیلہ، جرہیا، دھنوجی کٹیا، ٹھارہی، مران، بھٹین، ٹلہی، گدہا، پرساہی، رگھوناٹھ پور، سبیلا، جدوکوہا، برروا، کھوجری، موریبا ،سگھارا،ٹھیرا، اوسرا،  وغیرہ میں بھی مسلمانوں نےپوری عقیدت کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ ضلع مہوتری مجہورا اور ضلع سپتری سارسر، بنرجھولا، کسہا، کرچوہیا، بنولا، بنولی، جانجر بیر کنج بارا پرسا رنگ پور کلیا ۔ نارائن کھاٹ بھیرہواں بٹول مرچوار بھنگیہا ۔مجگاواں ۔ چنگٹھا ۔تولہوا سکھرامپور ۔بہادر گنج چنروٹا بھالوبانگ لمہی دانگ گھڑاہی ۔تلسی پور ۔ نیپال گنج وغیرہ میچی سے مہا کالی تک وغیرہ میں مسلمانوں نے پورے احترام سے عیدکی نماز ادا کی۔آئمہء کرام نے ملک وعالم اسلام اور فلسطین کی سلامتی کے لئے دعائیں کیں ۔اے اللہ تو عالم اسلام کو تمام شر وفساد سے محفوظ و مامون رکھ۔

Related posts

۔’’پوروانچل ایسوسی ایشن قطر‘‘ کے نام سےقطر میں ایک تنظیم کا آغاز

Hamari Duniya

غزہ جنگ سے متعلق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے دعوے نیتن یاہو کی اڑا دیں گی نیند

Hamari Duniya

پاکستان میں گذشتہ چار سالوں میں 42 صحافیوں کو قتل کیا گیا

Hamari Duniya